|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2017

ڈیرہ غازی خان: ایم پی اے مجید اچکزئی کے گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار عطاء اللہ کے اہلخانہ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم کو کبھی معاف نہیں کرینگے اور نہ ہی ڈیت لیں گے۔

شہید اہلکار کے بیٹے معظم عطا ء نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ایم پی اے شراب کے نشے میں دھت تھا، معظم عطاء کا کہنا تھا کہ میرے والد کوقتل کیاگیا ،ملزم کو کسی صورت معاف نہیں کرینگے اور نہ ہی ڈیت لیں گے۔

شہید اہلکار کی بیٹی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کے مقدمے میں نامعلوم افراد کی جگہ ایم پی اے کو نامزد کیا جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے ۔