خضدار: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سینیٹر شہباز خان درانی ہفتے کو الصبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔
مرحوم وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی ،چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار آغا شکیل احمد درانی ،آغا شیر یار خان درانی کے بڑے بھائی ،سابق سفیر و ممتاز دانشور میر امان اللہ گچکی کے داماد تھے مرحوم کل عید منانے خضدار پہنچے تھے ہفتے کو الصبح انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ خضدار کے مقام پر ادا کی گئی نماز جنازہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو ،صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو ،کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل رضوان افضل ملک ،ڈپٹی کمشنر خضدار حاجی سہیل الرحمن بلوچ ،اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی،اسسٹنٹ کمشنر نال نصیر احمد میروانی ،ممتاز دانشور میر امان اللہ گچکی ،ڈسڑکٹ وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد ،چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو رحمت اللہ زہری ،ایکسئین ایرگشن فرید احمد پندرانی ،پرنسپل بی آر سی خضدار محمد عالم جتک۔ عبدلجبار زہری آغا سلطان ابراہیم احمد زئی،سردار منظور احمد باجوئی ،سردارزادہ کلیم اللہ ساسولی ،میر ظفر علی ساسولی ،عید محمد ایڈووکیٹ ،میر جمعہ خان شکرانی ،ارباب نواز گزگی مینگل ،حاجی عبدالوہاب زہری ،میرعبدالرزاق زہری ،جاوید احمد سوز ،میر سعید احمد زرکزئی ،چیف آفیسر عبدالقیوم عمرانی ،سمیت اعلیٰ فوجی و سول آفسران ،عوامی نمائندوں ،قبائلی معززین اور دیگر نے شرکت کی ۔
مرحوم کو ان کے والد آغا شیر دل درانی کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا ،تعزیت کا سلسلہ ان کے گھر آغا ہاوس نذد سول ہسپتال خضدار جاری ہے وضح رہے سینیٹر آغا شہباز خان درانی مارچ 2015 ء میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر کے سینٹر بنے تھے۔
نواب زہری کے برادر نسبتی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
وقتِ اشاعت : June 25 – 2017