نوشکی: جمعیت اسلام کی جانب سے حلقہ 260 پر نامزد امیدوار انجینئر حاجی محمد عثمان بادینی حاجی منظور احمد مینگل زکریا عادل اور جمعیت کے جنرل کونسلر حافظ عبدالصمد نے مختلف پروگراموں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام ایک اسلامی منشور رکھتی ہے ۔
جس کے تحت عوامی خدمت کو اپنا فریضہ سمجھتی ہے جمعیت علماء اسلام اپنی سابق کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ مانگتی ہے جمعیت کا دامن صاف ہے انہوں نے کہاکہ جمعیت کا پاکستانی قوم پر بڑا احسان ہے اور علاقائی سطح پر جمعیت سے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ۔
جن علاقوں میں جمعیت کے نمائندوں کو خدمت کا موقع ملا ہے تو وہاں انہوں نے ہمیشہ سے وہ سینٹ اپنی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت کی بنا پر جیتی ہے مگر افسوس کہ ہمارے بلوچ بیلٹ میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہے ۔
حالانکہ نمائندے ہمارے بھی ہیں مگر عوام پانی اور بجلی جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دیانت دار اور اہل لوگوں کو اپنی خدمت کا موقع دے کر میدان میں لائیں ۔
جبکہ جمعیت علماء اسلام نے ایک ایسی شخصیت کو ٹکٹ دے کر میدان میں اتارا ہے تاکہ کامیاب ہو کر عوامی کی نمائندگی کا حق ادا کر سکیں 15 جولائی کو جیت عوام اور کتاب کی ہو گی تمام حمایتوں کے مشکور ہیں –
جمعیت اپنی سابقہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہے، عثمان بادینی
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017