مچھ: کوئٹہ سے راوالپنڈی جانیوالی ٹرین کو اڑانے کی کوشش ایف سی مچھ نے ناکام بنادیا ۔
نامعلوم تخریب کاروں نے ریلوے اسٹیشن مچھ کے قریب ریلوے ٹریک کے نیچے قائم پل کے اندر 15کلو وزنی ریمورٹ کنٹرول بم نصب کررکھا تھا جیسے بم ڈسپوزل ٹیم نے کافی محنت کے بعد ناکارہ بناکر 12کلو اسپلوزر بال بیئرنگ آرپی جی سیون کے فیوز ڈیٹونیٹر ایک عدد بیٹری برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔
تفصیلات کیمطابق جمعہ کے علی الصبح ایف سی مچھ کے نوجوان ریلوے ٹریک کو کلیئر کرنے کیلئے گشت کررہے تھے اس دوران انھوں نے مچھ ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر قائم پل کے نیچے دھماکہ خیز مواد دیکھ فوری طور پر انتظامیہ کو مطلع کیا جس پر ایف سی مچھ نے فوری کا روائی کرتے ہوئے مشتبہ جگہ پر 15کلو وزنی دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا جیسے۔ ناکارہ کرنے کیلئے کوئٹہ سے بم ڈسپوزل ٹیم کو کوئٹہ سے طلب کیا گیا۔
جنہو ں نے گھنٹہ بھر کوشش کے بعد نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا ٹیم کے مطابق 12آئی اسپلوزر بال بیئرنگ آر پی جی سیون کے فیوز ڈیٹونیٹر ایک بیٹری کو ایک بڑی دہشت گردی کے زریعے کوئٹہ سے راوالپنڈی جانیوالی مسافر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی بروقت کاروائی کیوجہ سے مچھ کو ایک بڑی دشت گردی کی واردات سے بچالیا گیا ۔
اسموقع پر ایف سی کرنل مچھ ڈی پی او کچھی ڈی ایس پی مچھ ایس ایچ او مچھ وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔
مچھ کے قریب راولپنڈی جانیوالی ٹرین کو اڑانے کی کوشش ناکام
وقتِ اشاعت : July 1 – 2017