گوادر: پشکان و جیونی شدید پانی بحران کے شکار ۔ پشکان ، جیونی میں بالترتیب ایک ماہ و بیس دن بعد ایک گھنٹہ پانی سپلائی کیا جارہا ہے ۔ جو کہ موسم گرما میں ناکافی ہے ۔ اہلیان پشکان و جیونی ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل جیونی و پشکان میں بحران کا شدید بحران ہے ۔ آنکاڑہ ڈیم کے خشک ہوجانے کے بعد گوادر و نواحی علاقوں کو واٹر ٹینکرز کے زریعے میرانی ڈیم سے پانی سپلائی شروع ہونے کے بعد جیونی و پشکان میں پانی کا بحران بدستور جاری ہے ۔
اہلیان جیونی و پشکان کا کہنا ہیکہ ہمیں بالترتیب بیس دن و ایک ماہ بعد صرف ایک گھنٹہ پانی سپلائی کی جاری ہے ۔ جو کہ اس شدید گرمی کے موسم میں ناکافی ہے ۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنر گوادر و پی ایچ ای کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ ہمیں ضرورت کے مطابق وافر مقدار میں پانی کی سپلائی کی جائے ۔ تاکہ ہم سکھ کا سانس لیں ۔
پشکان و جیونی میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی
وقتِ اشاعت : July 2 – 2017