پنجگور: نیشنل پارٹی بلوچستان صوبائی وحدت کے جنرل سکیرٹری میر عبدالخالق بلوچ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے قومی شناخت اور سائل ووسائل کی محافظ اور بلوچ قوم کی حقوق کا ضامن ہے ۔
نیشنل پارٹی شخصیت اور قبائل کو مضبوط بنانے کے بجائے عوام کو طاقت ور بنانے کی جدوجہد کررہی ہے بلوچستان کی پارلیمانی دور میں پہلی بار نیشنل پارٹی کو وزیر اعلی کا منصب ملا ہے نیشنل پارٹی سوال کرتا ہے ۔
گزشتہ 70 سال سے بلوچستان کے وزیر اعلی طاقت ور سرداروں نوابوں اور قبائلی شخصیات کے پاس رہی انہوں کیا تبدیلی لائی ہے نیشنل پارٹی کو یہ عزاز حاصل ہے کہ نیشنل پارٹی نے صرف ڈھائی سال کے وزیر اعلی کے منصب کے دوران بلوچستان کی تباہ کن صورتحال پر قابو پاخر بلوچستان کو امن ترقی اور قومی اداروں کی بحالی کی طرف گامزن کیا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور عیسئی اور سوردو میں بی این پی عوامی کے سینکڑون کارکنوں اور عہدیداروں کی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
اجتماع میں عسیئی سے آشرف علی حاجی داد محمد نے اپنے ساتھیوں سمیت اور سوردو سے حاجی محمد اعظم نے اپنے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
شمولیتی اجتماع سے نیشنل پارٹی صوبائی بلوچستان وحدت کے جنرل سکیرٹری میر عبدالخالق بلوچ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی حاجی محمد اسلام بلوچ حاجی صالح محمد بلوچ حاجی محمد اعظم بلوچ اور تاج بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے قومی حقوق کے ضن اور بلوچ قوم کی شناخت اور بقاء کے محافظ ہے ۔
نیشنل پارٹی کو دیگر جماعتوں سے سبقت اس لئے حاصل ہے کہ نیشنل پارٹی کھبی عوام سے دوکھ نہیں کیا ہے بلکہ ہمیشہ اپنے عوام کے شانہ بشانہ رہ کر انکی دکھ درد میں شریک رہا ہے
انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالی دور وزارعت اعلی اور حکومت کا حصہ بننے کی تمام حساب کتاب بلوچستان کے عوام کے سامنے پیش کرنے کیلئے تیار ہے بلوچستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی مرتبہ نیشنل پارٹی کو صرف ڈھائی سال کیلئے وزارت اعلی کا عہدہ دیا گیا ۔
جنہوں نے اپنے ڈھائی سسل کے مختصر وقت میں بلوچستان کے تباہ حال صورتحال پر قابو پاکر بلوچستان کے قومی اداروں کو بحال کرکے بلوچستان کو استحکام اور امن کی طرف راغب کردیا نیشنل پارٹی اور بلوچستان کے عوام ان سے سوال کرتے ہیں جو 70 سال سے بلوچستان کے اقتدار کے منصب پر باری باری برجماں رہے ہیں ۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام کیا دیا ہے کیا وہ اپنے دور کے بد آمنی جہالت بے روزگاری لوٹ مار شاہراہوں پرقتل عام غنڈہ ٹیکس وصولی کو بھول گئے ہیں۔
ڈھائی سال میں بلوچستان کی تباہ کن صورتحال پر قابو پایا، نیشنل پارٹی
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017