خضدار: صوبائی وزیر زراعت و خزانہ سردار محمد اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ ہم نے بلا رنگ ونسل اورسیاسی وابستگیوں سے بالا ترہوکر نہ صرف حلقہ انتخاب بلکہ تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔
اور آئندہ بھی ہماری کوشش ہو گی کہتمام علاقوں میں بنیادی سہولتیں فراہم ہو سکیں ،ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہوتی ہیں جنہیں عوام کے اجتماعی مفادات پر خرچ کرنا ہمار ا نصب العین ہے آئندہ انتخابات میں ہم کارکردگی کی بنیاد اور بابائے بزنجو کی فلسفہ پر لڑیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے خطیر رقم کی لاگت سے مکمل ہونے والے بی ایچ یو (بیسک ہیلتھ یونٹ ) گریشہ کا افتتاح کے موقع پر کیا ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے وائس چیئرمین عبدالحمید ایڈووکیٹ ،حاجی احمد نواز بلوچ ،اور دیگر بھی موجود تھے ۔
قبل ازیں صوبائی وزیر ذراعت نے27 کروڑ روپے کی لاگت سے سول ہسپتال نال ،اور کاٹن ریسرچ سینٹر نال کے زیر تعمیر عمارتوں کا بھی معائینہ کیا ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان خصوصا ضلع خضدار کے عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح بلوچستان بلخصوص خضدار کے عوام نے ہمیں عزت دی ہمیں اپنی نمائندگی کا اعزاز بخشا ہے یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم انہیں مایوس نہ کریں ان کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں ۔
بی ایچ یو گریشہ یہاں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کر دیا اسی طرح سول ہسپتال نال کے نئی بلڈنگ کے لئے ستائیس کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شروع ہو چکی ہے زراعت کے شعبہ سے وابستہ لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور انہیں کاشتکاری کی جدید سہولتوں کے متعلق آگاہ کرنے کے لئے نال میں کاٹن ریسرچ سینر بھی زیر تعمیر ہے ۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں یہ امانت ہر صورت ان کی مجموعی مفادات پر خرچ ہونگے میں اس بات کی وضاحت کرنا ضروری سمجھتا ھوں کہ ہم سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر عوام کی خدمت کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔
جہاں جہاں ہسپتال ،اسکول ،واٹر سپلائی اسکیمات اور حفاظتی بندات یا کہ پختہ سڑکوں کی ضرورت ہوتی ہے ہم دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے ان علاقوں کے لوگوں کو دے رہے ہیں آئندہ انتخابات ہم کارکردگی اور بابائے بزنجو کے فلسفہ کی بنیاد پر لڑیں گے ۔
27کروڑ کی لاگت سے سول ہسپتال نال کی عمارت تعمیر کی جا رہی ہے،اسلم بزنجو
وقتِ اشاعت : July 3 – 2017