کوئٹہ: مستونگ مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز اہلکار جاں بحق ، کوئٹہ سے نعشیں برآمد، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،چمن میں مہمان کو قتل کر دیاگیا ۔
تربت میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ایک شخص زخمی، بارکھان تخریب کاری کی کوشش ناکام بھاری مقدار میں اسلحہ ودھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ، ڈیرہ بگٹی بارود ی سرنگ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے میں لیویز کا نائب رسالدار گل محمد اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مار واڑ میں کانکن جہانزیب کوئلہ نکال رہا تھا کہ جیسے وہ کان سے باہر نکلا تو نامعلوم مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی جسے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کو حوالے کر دیا گیا لاش اس کے آبائی علاقے شنگلہ روانہ کر دی گئی مزید کا رروائی مارواڑ لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔
سبزل روڈ پر مکان سے ایک نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی جس کی شناخت عبدالمنان کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو سر میں گولیاں لگنے سے موت واقعہ ہوئی تھی ۔
تربت کے علاقے ناصر آباد میں میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی سیکورٹی فورسز کی جوابی کا رروائی پر ایک راہ گیر نواز زخمی ہو گیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید اکارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔
بارکھان کے علاقے بغاؤ میں حساس ادارے اور لیویز کے عملے نے مشترکہ کار روائی کر تے ہوئے40 کلو بارود، اینٹی ٹینک مائنز1 ، اینٹی پرسنل مائنز1 عدد، گولیاں140 عدد، آر پی جی گولہ ایک عدد، فیوز7عدد،کیبل دس میٹر، کے علاوہ مختلف تخریبی مواد برآمد کر کے قبضے میں لے کر کا رروائی شروع کر دی تا ہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ برآمد ہونیوالا بارود اور دیگر اسلحہ ایمونیشن ضلع بھر میں مختلف تخریبی کا رروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بارودی سرنگ بچھا رکھی تھی جس سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مستونگ، کوئٹہ، چمن میں فائرنگ، لیویزاہلکار سمیت3افراد جاں بحق، نعش برآمد
وقتِ اشاعت : July 5 – 2017