چاغی: داعش کی اربوں روپے کی فنڈنگ سے ایک مذہبی پارٹی الیکشن مہم چلارہی ہے۔
الیکشن کمیشن نوٹس لیں، چاغی کی حالت زار دیکھ کر بحیثیت علاقے کی فرزند اور سینئر ہونے کے ناطے شرمندگی محسوس کرتا ہوں، اگر اس دفعہ پی پی پی کی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار این اے 260کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی پی کے نامزد امیدوار سردارزادہ عمیر حسنی کے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر پی پی پی کے مرکزی رہنماء سینیٹر سردار فتح محمدمحمدحسنی ، سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج ، صوبائی نائب صدر حاجی میر مولا بخش گورگیج ،سردارزادہ عمیر محمدحسنی نے کیا
انہوں نے کہا کہ این اے 260پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہیں، انشاء اللہ پی پی پی کا امیدوار کامیاب ہو کر علاقے کی تقدیر بدل دیگا، انہوں نے کہا کہ پی پی پی کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں، افسوس سے کہنا پڑ تا ہے کہ این اے 260کے ضمنی الیکشن میں اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ داعش کی اربوں روپے کی فنڈز سے ایک مذہبی پارٹی الیکشن مہم چلارہی ہے اور پیسوں سے دہشت گردی ہورہی ہے ،الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان اس کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا معاہدہ صدر آصف علی زرداری نے کیاتھا، لیکن آج میاں صاحب اس کا سارا کریڈٹ لے کر لاہور اور پنجاب کی ترقی کاسوچ رہے ہیں، این اے 260کا ضمنی الیکشن انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے اثرات پورے بلوچستا ن میں پھیل جائیگی، اگر اس دفعہ ہماری مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو یہاں حالات کی خرابی کا ذمہ دار موجودہ حکومت پر ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ چاغی کی حالت زار دیکھ کر بحیثیت علاقائی لیڈر ہونے کے ناطے شرمندگی محسوس کرتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو کہ عوم کی فلاح وبہبود کیلئے سوچتی ہے ۔
این اے 260 ،داعش کی فنڈنگ سے ایک مذہبی جماعت الیکشن مہم چلا رہی ہے ،سردار فتح حسنی
وقتِ اشاعت : July 6 – 2017