ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد گندم خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کسانوں زمینداروں کے نام پر کروڑوں روپے بیوپاریوں مل مالکان کو ادا کردیئے گئے ۔
جن میں سابق وزیراعظم میر ظفر اﷲ خان جمالی سابق وزراء اعلیٰ بلوچستان سمیت بڑے زمینداروں کے نام سے جعلی اسٹاپ پیپرز کے ذریعے مختیار نامہ ظاہر کرکے دوسرے ناموں سے محکمہ خوراک نے رقوم جاری کردی گئی اصل مالکان ادائیگیوں سے بے خبر ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک نصیرآباد میں گندم خریداری مہم میں بار دانہ کسانوں زمینداروں کے نام پر بیوپاریوں مل مالکان کو دینے کے بعد اب محکمہ خوراک کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نصیرآباد جعفرآباد کے معروف زمینداروں جن میں سابق وزیراعظم سابق وزراء اعلیٰ بلوچستان وفاقی وصوبائی وزراء سمیت بڑے زمینداروں کے نام کے نام پر جعلی اسٹاپ پیپرز کے ذریعے مختیار نامہ بناکر کروڑوں روپے بیوپاریوں مل مالکان غیر متعلقہ افراد کو ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
جن کے نام پر ایک انچ زرعی زمین نام پر نہیں ہے اور نہ ہی فرد نام پر ہیں جس سے نصیرآباد جعفرآباد کے ہزاروں کسانوں زمینداروں کو گندم خریداری مہم سے محروم بنادیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ شخصیات محکمہ خوراک اورفرضی ناموں سے جاری ہونے والے رقم سے بے خبر ہیں جن کے زمینوں کے فرد محکمہ ریونیو کی ملی بھگت سے بنوائے گئے ہیں انہوں نے بتایاکہ کہ محکمہ خوراک کو ملنے والے فراد اور ادائیگی کی چیکوں کو ٹیلی کیا جائے تو واضع ثبوت مل جائیں گے ۔
نصیر آباد گندم خریداری میں خرد برد ،کروڑوں روپے بیوپاریوں ومل مالکان کو ادا
وقتِ اشاعت : July 8 – 2017