گوادر: ہوت بخش اللہ ویلفیر ٹرسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ معاشرے سے منشیات کا تدارک ناگزیز ہے ۔
مختلف اقسام کے نشہ میں مبتلاافراد کے علاج کا بیڑاہوت بخش اللہ ویلفیر ٹرسٹ نے ایس اے ایس گروپ کے تعاون سے اٹھاگیا ہے ۔
پہلے مرحلے میں گوادر پولیس کے تعاون سے منشیات کے عادی جوڈیشنل لاکپ میں بند31 گرفتارملزمان کا ڈاکٹر قیصر کی زیر نگرانی علاج کرایا جائیگا کرسٹل شیشہ اور دیگر نشے میں مبتلا نوجوانوں کا مکمل فری علاج کرکے صحت مند شہری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
نشے میں مبتلا تمام افراد کے علاج کا خرچہ ہوت بخش اللہ ویلفیر ٹرسٹ برداشت کرے گاجس کو ایس اے ایس گروپ تعاون حاصل ہے۔