ڈیرہ مراد جمالی: بلوچ قوم پرست رہنما سابق سینیٹرڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں اداروں کے نام پر ہونے والی کرپشن کے بعد اب کرپشن کسانوں زمینداروں کے نام پر ہونے لگی ہے ۔
نصیرآباد میں گندم خریداری مہم پر محکمہ خوراک بے لگام کرپشن کر رہا ہے بار دانہ کسانوں زمینداروں کو ملنے کے بجائے بیوپاریوں مل مالکان کو دینے کا عمل کسان زمیندار دشمن پالیسی ہے جن کی سال بھر کی محنت کو چند کوڑیوں کے عیوض کرپشن کی نظر کیا جا رہا ہے وزیراعلی ٰ بلوچستان گندم خریداری مہم پر ہونے والے کرپشن کا نوٹس لیں کسانوں زمینداروں کو باردانہ دینے کیلئے اقدامات کریں ۔
ان خیالات کا اظہار نصیرآباد جعفرآباد سے تعلق رکھنے والے کسانوں زمینداروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکڑ عبدالحئی بلوچ نے کہاکہ ایک تو محکمہ خوراک نے لیٹ گندم کی خریداری شروع کی لیکن پھر بھی دیر آئے درست آئے ۔
انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں کسانوں زمینداروں کے نام پر شروع ہونے والی گندم خریداری مہم سے کسانوں زمینداروں کو محروم کرنا کسانوں زمینداروں کے خلاف سازش ہے اور کہاکہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل اداروں کے نام پر ہونے والی کرپشن کے بعد اب بلوچستان میں کسانوں زمینداروں کے نام پر کرپشن کی کی جارہی ہے جس کی بھر پور مذمت کی جائے گی ۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک نے آفیسروں کو نوازنے کیلئے عید پیکج جون پیکج دیا ہے اور کہاکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رویہ تبدیل نہ کیا تو نصیرآباد کے کسانوں زمینداروں کے ساتھ ملکر احتجاج کیا جائے گا کسانوں زمینداروں کے نام پر ہونے والی کرپشن کسی صورت بھی محکمہ خوراک کے پروجیکٹ ڈائر یکڑ کو کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔
نصیر آباد گندم خریداری مہم میں بے لگام کرپشن کی جارہی ہے، ڈاکٹرحئی بلوچ
وقتِ اشاعت : July 11 – 2017