|

وقتِ اشاعت :   July 11 – 2017

گوادر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جیونی کا مسئلہ آب و بجلی کی بندش کے متعلق چیئرمین بلدیہ جیونی، میڈیکل سپریڈنٹ اور تحصیلدار جیونی سے ملاقات صاف پانی، بجلی اور بہتر علاج و معالجہ کو یقینی بنانے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق جوائینٹ ایکشن کمیٹی جیونی کے کنوینئر سعید فیض کے سربراہی میں ایک وفد نے چیئرمین بلدیہ، تحصیلدار اور میدیکل سپریڈنٹ آر ایچ سی جیونی سے ملاقات کی اس موقع پر اْنہوں نے کہا کہ جیونی میں عوام کو جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ مضر صحت ہے جسکی وجہ سے شہریوں کی اکثریت ڈائیریا ( واٹربرن ڈیزیز) میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کیسکو جیونی کے ٹیکنیکل اور ایڈمنسٹریشن عملہ سے بات چیت ہو چکی ہے اْنکا کہنا ہیکہ تا حال اْنہیں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی تعاون یا احکام جاری نہیں ہواہے اْنہوں نے اپنے مطالبے میں کہا کہ جیونی شہر اور نواحی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر بوزر کی تعداد بٹرھا جائے، موجودہ پانی کا کیمیکل معائینہ کیا جائے۔

جیونی شہر کو گبد کے مین پائپ لائین سے منسلک کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، بجلی کی موجودہ گنھٹوں کو بٹرھا کر 18 گنھٹے کیئے جائیں، پلیری سے پراہیں توک تک بجلی کی کنکشن کو جوڈ کر جیونی گوادر سے جوڑا جائے، اور ریلیزہوئے 120 ملین روپوں سے 33 کے وی بجلی کا کام فوری شروع کیا جائے ۔

انہوں نے اس بارے وفاق و صوبائی حکومتوں، اور ضلع انتظامیہ و متعلقہ اداروں سے اپنے زمہ داریاں پورا کر نے کی مطالبہ کیا۔