|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2017

تمبو : نصیر آباد گردونواح کے علاقوں میں مون سون کی بارشیں شروع متعدد کچھے مکانات مہندم درجنوں افراد زخمی متعددایریاز کے زمینی راستے بند جبکہ بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن عوام کی مشکلات میں اضافہ بارشوں کے باعث موسم خوشگوار گرمی کے ستائے ہوئے عوام نے سکھ کا سانس لے لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ نصف شب نصیر آباد ڈیرہ مرادجمالی منجھوشوری تمبو خان کوٹ باباکوٹ چھتر فلیجی میرحسن نوتال سکندرآباد سمیت دیگر علاقوں میں مون سون کی پہلی بارش شروع ہوگئی تیز طوفانی آندھی کیساتھ ہونے والی بارش نے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ متعدد علاقوں کے کچھے مکانات مہندم ہونے کیساتھ ساتھ درجنوں افراد کے زخمی ہونے والی اطلاعات موصول ہوئی ہیں گرمی سے ستائے ہوئے عوام نے بارشوں کے باعث سکھ کا سانس لیا بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مذید بارشیں ہونے کا امکان ہے علاوہ ازیں ژوب وگرد نواح میں تیز ہواوٗں کے ساتھ طوفانی بارش نشیبی علاقے زیر آب ندی نالوں میں طوغیانی برساتی نالے میں بہہ کربچے سمیت دو افراد جاں بحق تفصیلات کے مطابق مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں ژوب وگرد ونواح میں تیز ہواوٗں کے ساتھ طوفانی بارش نشیبی علاقے زیر آب ندی نالوں میں طوغیانی شہر کے مین برساتی نالے میں ریڈیو سٹیشن کے قریب نو سالہ بچہ محمد اسلم اور نیو آبادی کے قریب سترہ سالہ لڑکامحمد اقبال بہہ کر جاں بحق ہوئے ۔