|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2017

کوئٹہ : چمن میں پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کاروائیکالعدم تحر یک طا لبان افغا نستا ن کے 3 دہشتگردوں سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق چمن میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ پر ہونے والے خود کش دھماکہ کے بعد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا گیا ۔

چمن شہر اور سرحدی علاقوں میں آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان افغانستان کے 3 دہشتگردوں سمیت 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 14 وائرلیس سیٹ, اسلحہ اور پانچ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئیں

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان افغانستان سے ہے گزشتہ روز چمن شہر میں ڈی پی او قلعہ عبداللہ پر حملہ کیا گیا تھا جس میں ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید جبکہ اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔