حب: سیکرٹری کلچرل بلوچستان غلام علی بلوچ نے کمشنر قلات ہاشم غلیزئی اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمن قمبرانی کے ہمراہ کوسٹل ہائی وے کنڈ ملیر کا دورہ کیا کنڈ ملیر کے ساحل پر جاری پروجیکٹ کا معائنہ کیا جسے جلد تیار کرنے احکامات دئیے بعد از وزیٹرز سٹی کے لئے علاقے معائنہ کیا ۔
اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے ملک اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے کنڈ ملیر میں ایک ہزار ایکڑ اراضی پر وزیٹرزسٹی بنایا جائے گا جہاں سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کئے جائے گئے۔
وزیٹرز سٹی قیام سے بلوچستان میں سیاحت مزید فروخت ملے گا اور مقامی افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے انہوں کہا کہ بلوچستان بلوچستان میں مکمل امن ہے سیاح بلوچستان کے رخ کررہے ہیں اب سیاحت کے لئے مختلف پروجیکٹس شروع کئے جارہا ہے گوادر اور کلمت میں بھی سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے پروجیکٹس پر کام کریں گے ۔
اس موقع پر کمشنر قلات ہاشم غلیزئی نے کہا کہ بلوچستان کا خوبصورت ساحل ہے کنڈ ملیر میں سیاحوں کے لئے اس طرح پروجیکٹ سے سیاحت کو صوبے میں فروغ ملے گا۔
کنڈ ملیر میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے وزیڑ سٹی کے قیام کا اعلان
وقتِ اشاعت : July 14 – 2017