|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2017

وڈھ: صوبائی حکومت کے میرٹ اورانصاف کی بالادستی پر مبنی دعووں کی حقیقت طشت ازبام ہوگئی،وڈھ میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر مقامی امیدواروں کو یکسر نظرانداز کرکے برسراقتدار نمائندو ں نے اپنے من پسند افراد کو کھپاکر ناانصافی کا ریکارڈ توڑ ڈالاکھلی حق تلفی پر وڈھ کے مایوس نوجوان سراپا اہتجاج ،25جولائی کو پہیہ جام ہڑتال سمیت انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن اہتجاج کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی تحصیل وڈھ کے زیر اہتمام وڈھ بازار میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرکے ایک اہتجاجی ریلی نکالی گئی جو وڈھ بازار کے مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی وڈھ پریس کلب کے سامنے ایک جلسہ عام شکل اختیار کی ۔

احتجاجی جلسہ سے بی این پی وڈھ کے صدر مجاہد عمرانی ، سابق تحصیل صدر میر ظہور احمد شاہیزئی مینگل ،حاجی لیاقت مینگل ،ٹکری محمد یوسف گرگناڑی ٹکری غلا قادر گمشاد زئی ،عبدالرب بلوچ ،احمد گزگی اور نذیر احمد سمیت دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجو دہ صوبائی حکومت نے ناانصافی اور کھلی حق تلفی کا ریکارڈ اپنے کھاتے میں کردیا۔

وڈھ میں محکمہ صحت کی خالی آسامیوں پر مقامی امیدواروں کو مکمل نظر انداز کرکے یہاں کے آسامیوں پر نال زہری ، اور خضدار کے غیر مقامی باشندوں کو آرڈر جاری کرکے اپنی دعووں کی دھجیاں خود اڑاد ہے صوبے کی تاریخ کے شرمناک حق تلفی سے وڈھ کے عوامی اور سماجی حلقوں میں شدید اضطراب اور مایوسی پھیل گئی ہے ۔

سیکرٹری ہیلتھ، ڈی ایچ اوخضدار صوبائی مشیر زراعت سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی انتقا می کاروائی پر مبنی عمل کے خلاف سراپا اہتجاج ہے اس حوالے سے وہ سخت اہتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا لائحہ عمل طے کرچکے ہیں ۔

اس سلسلے میں 25جولائی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کی بندش سمیت اہتجاج کے دیگر آپشن پر عمل درآ مد کے فیصلے کئے گئے ہیں واضع رہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وڈھ کے عوام کے خلا ف انتقامی کاروائیاں اب یہاں کے عوام کیلئے ناقابل برداشت بن چکی ہے اور وہ علاقہ کے ترقیاتی فنڈز پر پابندی اور ملازمتوں سے محرومی اور ناانصافی پر مبنی دیگر غیر آئینی اقداما ت کے خلاف مجبورا اہتجاج کا فیصلہ کرچکے ہیں جس کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت لائح عمل طے کیا جاچکاہے ۔

اس سلسلے میں 25جولائی کو کراچی اور کوئٹہ قومی شاہراہ کی بندش سر فہرست ہیں احتجاج کا مقصد PB.35کے فنڈر پر وزیراعلیٰ کی جانب سے مبینہ پابندی اور خصوصا محمکہ صحت کی وڈھ کے خالی آسامیوں پر مقامی امیدواروں کو نظر انداز کرنے کے خلاف اور آواز بلند کرنا ہے ۔