|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2017

کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کے کیس میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

 کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ٹریفک سارجنٹ کی ہلاکت کےکیس کی سماعت ہوئی لیکن ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے ان کی غیر موجودگی میں ہی ان کی درخواست ضمانت پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سنادیا جس کے تحت ان کی درخواست مسترد کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کوئٹہ میں رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجیداچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے ٹریفک سارجنٹ جاں بحق ہوگیا تھا، پولیس نے پہلے تو واقعے کو دبانے کےلیے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن وڈیو منظر عام پر آنے اور چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے از خود نوٹس لینے کے بعد عبدالمجیداچکزئی کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔