|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2017

کوئٹہ:  جماعت اسلامی بلوچستان کادوروزہ صوبائی مجلس شوریٰ اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوااجلاس کے اختتامی سیشن سے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے بلوچستان کے سولہ صوبائی اور پانچ قومی سیٹس پر انتخاب لڑنے کیلئے ورکنگ کردیا ہے ورکنگ اور امیدواران کا باقاعدہ اعلان بعدمیں کر دیا جائیگا۔

بلوچستان بھر میں امن وامان کی صورتحال پرتشویشناک ہے جس سے سی پیک منصوبے کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ترقیاتی فنڈزکا لیپس ہونا بھی نااہلی کی علامت ہے موجودہ حکومت میں 46ارب روپے لیپس ہوئے اورصحافیوں کیلئے بیس کروڑ روپے کا لیپس ہونا بھی ناکامی ونااہلی ہیں حکومت عوامی اجتماعی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں ۔

صوبہ بھر میں کوئی میگاپراجیکٹس گزشتہ چار سال میں شروع نہیں کیا گیا ۔جماعت اسلامی صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی صوبے کے نوجوانوں کو منظم کررہی ہے انشاء اللہ اگلے الیکشن میں نوجوانوں ،عوام الناس ،علمائے کرام اور قبائلی عمائدین جماعت اسلامی کیساتھ ملکر حقیقی اسلامی تبدیلی لائیگی تاکہ صوبے کے ایک کروڑ سے زیادہ آبادی کو آئینی معاشی حقو ق مل سکیں ۔

اضلاع وتنظیم فعالیت پیدا کرتے ہوئے اگلے الیکشن کی بھر پور تیاری کرکے بہترین کارکردگی دکھائیگی۔امرائے اضلاع وذمہ داران ووٹر سازی میں حصہ لیں عوام کے چھوٹے چھوٹے مسائل حل کرنے پرتوجہ دیں انفاق فی سبیل اللہ کا مظاہرہ کریں وقت وصلاحیت اور مال جماعت اسلامی پر خود بھی خرچ کریں اوردوسروں کو بھی ترغیب دیں نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے ۔

حقوق کے حصول ،کامیابی وکامرانی کیلئے تنظیم واراکین کی فعالیت ضروری ہیں ۔جماعت اسلامی کوکامیابی ومضبوط بنانے کیلئے علمائے کرام ،تاجر برادری ،بزنس مینز ،سیاستدانوں ،سوشل ورکرز،نوجوانوں اورخواتین میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

اجلاس میں صو بہ بھر سے اراکین صوبائی شوریٰ ،صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی اور اپنے حلقے ،شعبے کی تنظیمی رپورٹ پیش کی گئی اجلاس میں صوبے کے سیاسی معاشی صورتحال وامن امان پرتفصیلی بحث کی گئی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے مسائل،امن وامان ،،نوجوانوں ،زراعت ،ماہی گیر،بلدیاتی نظام کے حوالے سے قراردادیں بھی پیش کی گئی ۔

اراکین شوریٰ وصوبائی ذمہ داران نے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی ملک وملت اور بلوچستان کے عوام کیلئے تعلیمی سیاسی سماجی فلاحی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں کرپشن کے خلاف عدالت وعوام میں جماعت اسلامی سب سے پہلے گئی کرپٹ مافیا کو بے نقاب کیا انشاء اللہ کرپشن کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہیگی خوشحال پاکستان فنڈ مہم ،رابطہ مہم سمیت صوبے میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔