خضدار : ڈپٹی کمشنر خضدارسہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ جائے تعیناتی سے غیر حاضری اور ترقیاتی اسکیمات میں ناقص مٹریل کی استعمال کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ،سرکاری ملازمین کو اس بات ہی کی تنخواء ملتی ہے کہ وہ دیانت داری سے عوام کی خدمت کریں ۔
سول ہسپتال کرخ کے ڈاکٹروں اور عملہ کی غیر حاضری پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے برہمی کا اظہار اور فوری طور پر ان کے خلاف کاروائی کا حکم ،عوام اپنے مسائل کے متعلق آگاہ کرتے جائیں انہیں ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ کرخ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر خضدار نے سول ہسپتال کرخ کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹروں اور عملہ کی غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ طب جس کا مکمل تعلق انسانی خدمت سے ہیں ہسپتال میں عملہ اور ڈاکٹروں کی غیر حاضر ی نا قابل برداشت عمل ہے تمام غیر حاضر ڈاکٹروں اور عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا مریضوں کی بھی عیادت کی اس کے علاوہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے فنڈز سے کرخ کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیمات کا معائینہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر صورت میں جاری ترقیاتی اسکیمات کو وقت مقرر پر پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا ناقص مٹریل کا استعمال قانونی جرم ہے اگر کسی بھی ترقیاتی اسکیم میں ناقص مٹریل استعمال ھونے کی شکایت ملی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ڈپٹی کمشنر خضدار سے ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ممبر میر جمعہ خان شکرانی کے قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرخ مجموعی طور پر پر امن علاقہ ہے اس کے باوجود علاقے میں لیویز کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے عوام اپنے مسائل سے آگاہ کرتے جائیں انہیں حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔
ترقیاتی منصوبوں میں ناقص میٹریل کا استعمال ناقابل برداشت ہے، سہیل الرحمن بلوچ
وقتِ اشاعت : July 18 – 2017