کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ موجودہ اور سابقہ برسراقتدار جماعتوں نے پشتونوں کے مسائل کو سنجیدہ بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی نہ تو یہاں نظام مصطفے شریعت کیلئے کوئی آواز اٹھایا جاسکا اور نہ ہی قومی معاشی حقوق کے حصول کو ممکن بنا یا جاسکتا بلکہ درپردہ قوتوں کے رہنماء پر پشتون قومی تحریک سے راہیں جدا کرکے بددیانتی گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں ان نکات کو غلطی سے بھی ذکر نہ کرسکے ہیں ۔
یہاں پشتونوں کے جذبات کو بار بار ابھار گیا لہذا ہم پشتون قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قوم اور دین مبین السلام کے دعویداروں کو عمل کی بنیاد پر انکا احتساب کریں ان خیالات کاا ظہار انہوں نے حلقہ سٹی ون بائی پاس چمن میں ملک عمر غوث اچکزئی برمے میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا اجتماع سے ضلعی صدر اسد خان اچکزئی ،ملک عمر غوث اچکزئی ،گل باران افغان ،محمد غوث ہمدرد ،حاجی عبدالخالق رحمانی ،صلاح الدین وطن یار ،عبدالصادق ناراض اور عبدالنافع حق یار نے خطاب کیا۔
اس موقع پر حاجی عبد الخالق رحمانی ،بخت محمد ملزئی ،طور جان ملیزئی ،عبدالمنان ،شفیق آغا ،محمد اشرف نورزئی ،حاجی خان محمد سلیمان زئی ،عبدالواسع منشے زئی ،عبدالبصیر ،عصمت اللہ ،ندا محمد علی زئی سمیت 35افراد نے اپنے خاندانوں سمیت جمعیت علماء اسلام اورپشتونخواملی عوامی پارتی سے مستعفی ہوک عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا ہے ۔
اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ اگر پشتون قوم نے حالات کی باریکی اور سنگینی کا ادراک نہ کیا تو مزید پریشانی کا شکار ہوکر رہینگے حقیقی قوم دوست قوت کو سازشوں کے ذریعے عوام سے دور رکھنے کی خلاء آج پوری شدت سے محسوس کی جارہی ہے آج پشتون انتہائی کمپرسی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں تمام تر انسانی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں یہ حالات نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ہے لہذا پشتون قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فکرباچاخان سے پنا ناطہ جوڑیں کیونکہ باقی تمام دعوے اور وعدے المرگ ہیں ۔
دریں اثناء باچاخان مرکز سے جاریکر دہ صوبائی بیانمیں صوبہ بھر میں امن وامان کی خراب صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ آئے روز بے گناہ شہری ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر چاربے گناہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور کوئٹہ شہر میں دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ سے امن وامان سے متعلق حکمرانوں کی بلند وبانگ دعووں کی نفی ہوتی ہے بیان میں لواحقین سے اظہار ہمدردی او رجاں بحق افراد کی درجات بلندی کی دعا کی گئی ۔
پشتون قوم پرستوں نے در پردہ قوتوں کی ایماء پر قومی تحریک سے راہیں جدا کر لی ہیں،اصغر اچکزئی
وقتِ اشاعت : July 20 – 2017