|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2017

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نواں کلی کوئٹہ اورخاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چارافراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ان واقعات کی مذمت کی ہے اورتواتر کے ساتھ رونماہونے والے ایسے واقعات پر سخت برہمی کااظہاربھی کیاہے ۔

وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس اورتمام ضلعوں کی انتظامیہ کو دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام اوران میں ملوث عناصرکے خلاف نتیجہ خیز کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے ،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری داخلہ کو گذشتہ روز مستونگ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں ملوث عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کرنے اورانہیں کیفرکردارتک پہنچانے کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے ۔

وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ بے گنا لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کسی طورپرقابل برداشت نہیں لہٰذاپولیس اورانتظامیہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتربناتے ہوئے دہشت گردی ،انتہاپسندی اورشرپسندی میں ملوث عناصر اورانکے سرپرستوں کوانکے انجام تک پہنچائیں۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔