|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2017

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم عالمی چیمپئن بن گئی ، آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ2017ء کےفائنل میں بھارت کو صرف 9 رن سے شکست دے دی،جیت کے بعد فاتح ٹیم نے خوب جشن منایا۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو جیت کے لئے 229رنز کا ہدف دیا ۔

انگلینڈ کی طرف سے نتالی شیور نے 51 اورسارہ ٹیلر نے45رنز کی عمدہ بیٹنگ کی ،بھارتی بولر گوسوامی نے 3او پونم نے 2کھلاڑی آئوٹ کئے ۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 48اعشاریہ 4اوورز میں 219 پر آل آئوٹ ہوگی ،پونم رائوت نے 86 اور ہرمن پریت کور 51 کی اننگ کھیلی ،آخری 7کھلاڑی صرف 28رنز کا اضافہ کرسکیں اور پویلین لوٹ گئیں۔

انگلینڈ کی اینا شربسول نے 46رنز دے کر 6بھارتی وکٹیں حاصل کی اور اپنی ٹیم کی کامیابی نمایاں کردار ادا کیا ۔