خضدار : کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے کمشنر کانفرنس روم میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے اب تک کے صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اورنگ زیب کمانڈنٹ قلات اسکاؤٹس کرنل رضوان افضل ملک ڈی آجی پولیس قلات رینج محمد ظفر علی ونگ کمانڈر پنجگور سہیل احمد میجر ایف سی قلات اسکاؤٹس میجر سعید احمد میجر زوالفقار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی ڈپٹی کمشنر آواران سید زاہد شاہ ڈی سی قلات جلال الدین کاکڑ ڈی سی مستونگ صلاح الدین نورزئی ایس پی خضدار عبدالرؤف بڑیچ ایس پی قلات لعل جان بلوچ ایس پی آواران عبدالعزیز جھکرانی ایس پی واشک جمیل احمد باجوئی و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و حساس اداروں کے سربراہان نے اپنی اضلاع کے تفصیلی رپورٹ اور آئندہ کے لئے تجاویز پیش کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کی جائے اور مذہبی منافرت پھیلانے اور غیر ضروری وال چاکنگ چیف آفسروں کے ساتھ ملکر مٹانے اور انکی جگہ اچھے اچھے اقوال زرین لکھے جائیں دینی مدارس کی تعداد ان کے عملہ کی تمام تفصیل اور ہنڈی کے کاروبار کی روک تھام کالعدم تنظیمیں نام بدل کر مختلف ناموں سے کام کرتے ہیں۔
ان پر خصوصی نظر رکھی جائے اور موبائل سموں کی ہر چھ ماہ میں دوبارہ تصدیق کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا جائے گا کمشنر قلات ڈویژن نے کہا کہ پرامن بلوچستان مفاہمتی عمل کے تحت قومی دھارے میں شامل ہونے والوں کو تحفظ روز گار تعلیم سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات کو یقینی بنائی جائیں سوشل میڈیا فیس بک اور نیوز گروپ بنانے والوں کی ضلع کی سطح پر جانچ پڑتال کی جائے ۔
اگر وہ سائبر کرائم یا دہشت گردی توہین آمیز اشاعت کے لئے استعمال ہوتے ہیں تو ان کے ایڈمن اور پوسٹ کرنے والوں پر نظر رکھیں اور جس گروپ میں صوبہ کے علاوہ اگر بیرون ملک کے نمبرز ایڈ ہیں تو انکی تفصیل مرتب کریں ۔
کمشنر قلات ڈویژ ن نے کہا کہ ملازمتوں میں اقلیتی مخصوص کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور ڈپٹی کمشنرز ایس پیز ہرماہ ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس طلب کریں اور اپنے علاقے میں داخل ہونے والے افرادکی آمدورفت پر بھی کڑی نظررکھیں اوراپنے اضلاع کی حدود میں قائم رہائشی ہوٹلوں اور مسافر خانوں میں رہائش رکھنے والے افراد کے اندراج کی جانچ پڑتال بھی باقاعدگی سے کریں کوئی بھی شخص یا گروہ کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث پایا جائے تو اس کی اطلاع بروقت متعلقہ آفیسران بالا کو دیں تاکہ علاقے کا امن و امان برقرار رکھا جاسکے۔
خضدار ،فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : July 25 – 2017