کوئٹہ+اندرون بلوچستان: وزیراعظم کی نااہلی کیخلاف ملک بھر کی طرح کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان پاکستان تحریک انصاف کا جشن ریلیاں نکالی گئیں ۔
کارکنوں کا ڈھول کی تاب پر رقص مٹھائیاں تقسیم کئے گئے، کارکنوں کا گو نواز گو کرپشن مردہ باد اور سردار یار محمدرند زندہ باد کے نعرے کوئٹہ ، مچھ، فرید آباد، سبی، جعفر آباد، صحبت پور، حب، لورالائی، کوہلو اور چمن میں کارکنوں نے جشن بنایا ،کوئٹہ میں قاسم خان سوری ، نورالدین کاکڑ، سردار حیدر خان ناصر کی قیادت میں دو الگ الگ ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیکر ملک میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے اس فیصلے سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہوگی سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک بھر میں عوام جشن منارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ احتساب کا سلسلہ اب رکنا نہیں چاہیے بلکہ جس کسی نے بھی کرپشن کی اور ملک کو لوٹاہے ان سب کا بھی احتساب ہونا چاہیے ، کرپشن کے خلاف تاریخی جدو جہد کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے جو اکیس سالوں سے کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے رہنماؤں صوبائی صدر سید ثناء اللہ آغا ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حکمت توخئی ودیگر کی قیادت میں سپریم کورٹ کی پانامہ کیس بارے فیصلہ آنے کی خوشی میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جشن منایاگیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
اس موقع پر مقررین کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا ہے، نواز شریف صادق و امین نہیں رہے، عمران خان واحد انسان تھا جس نے کرپشن کے خلاف جاری تحریک میں کبھی ہمت نہیں ہاری۔ ان کاکہناتھاکہ ہم اللہ کے شکرگزار ہے اورپاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام نے ہمت چھوڑ دی تھی کہ شاید ملک میں کبھی بھی انصاف نہیں ہو گا۔
پی ٹی آئی مچھ کا ریلی دھول کی تاپ پر رقص اور مٹھائی تقسیم کیے گیے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ریلی سے پی ٹی آئی مچھ کے سینئر رہنماء اعجاز احمد عرفی اورنگ وقار سمالانی سلطان جان بادینی نے مقررین سے خطاب کیا ،پانامہ لیکس کے انکشاف سے شروع والے ایشو پر عدالتی فیصلے سے وزیر اعظم کی نااہلی کا فیصلہ آتے ہی تحصیل فرید آباد کے شہروں جیانی ، حمید آباد جھنڈا تالاب ، احمد پل سمیت کئی شہروں میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور بڑی تعداد میں لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔
لوگوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ ملک کو ایک کر پٹ حکمران سے نجات ملی اور عدلیہ نے حکمران وقت کے خلاف تاریخی فیصلہ دے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے نجات دلائی اور عوام اس تاریخی فیصلے کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔
سبی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ملک عارف کی قیادت میں ریلی،پریس کلب کے سامنے مٹھائیاں تقسیم کیے ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے گو نواز گو ،کرپشن مردہ باد ،عمران خان اور سردار یار محمد رند زندہ باد کے نعرے ریلی تحریک انصاف کے رہنماء ملک عارف کی قیادت میں ان کی رہائش گاہ سے نکالی گئی ۔
ریلی میں سابق چیئرمین حاجی محمد داؤد رند،میر حبیب رند،ملک غلام سرور ہانبھی،سمیت دیگر رہنماء بھی شریک تھے تحریک انصاف کے اظہار تشکر ریلی مختلف شاہراہوں سے ہو تا ہوا سبی پریس کلب پہنچا جہاں پر کارکنوں نے سخت خوشی کا اظہار کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
اس موقع پر کارکنوں نے گونواز گو ،کرپشن مردہ باد،انڈیا مردہ باد ،جو مودی کا یار ہے غدارہے غدار ہے اور عمران خان زندہ باد،سردار یار محمد رند زندہ باد کے نعرے لگائیں اور اس موقع پر کارکنوں و رہنماؤں نے ایک دوسرے کے مٹھائیاں کھلائیں اظہار تشکر ریلی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں ملک عارف،میر حبیب رند ،ملک غلام سرور،شیخ رشید خجک و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
پا کستا ن تحر یک انصا ف جعفرآباد کے زیر اہتما م جشن ریلی نکا لی گئی سپر یم کو ر ٹ کے پا نا مہ فیصلے میں وز یر اعظم نواز شر یف اور نا اہل قرار دینے کی خو شی میں پی ٹی آ ئی اور آ ئی ایس ایف کے کا ر کنو ں نے ریلی نکا لی اور مٹھا ئیا ں تقسیم کیں ۔
اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے محمد نعیم جتو ئی ، حفیظ اللہ ابڑو ، زیب اکر م ، ذوالفقار علی ، وز یر احمد گو لہ و دیگر نے کہا کہ پا نا مہ فیصلہ حق و سچ کی فتح ہے نواز شر یف اور اسکا خا ندان آ ر ٹیکل 62.63کے تحت مجر م تھا نواز شر یف نے ملک سے کر پشن کا پیسہ با ہر منتقل کر کے آ ف شو ر کمپنیا ں بنا ئی پا نا مہ لیکس میں انھو ں نے عدا لت اور قوم کے سامنے جھو ٹ بو لا جس کی سزا آ ج انھیں مل چکی ہے۔
تحریک انصاف ضلع صحبت پور کی جانب سے ضلعی صدر ذاکر حسین ناوڑا اور جنرل سیکریٹری علی حسن بنگلزئی کی قیادت میں سینکڑوں کارکنان نے ریلی نکالی ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں PTIکے جھنڈے اور پلے کارڈ تھے جس پر سپریم کورٹ کی پانامہ فیصلے کے خیر مقدم اور نواز شریف کے خلاف نعرے درج تھے ۔
ریلی کے شرکاء ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے شہر کی مختلف گلیوں سے گزر تے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور پہنچے جہاں پر PTIکے جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔
ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جمعہ کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نوا ز شریف کو وزات عظمہ کے لئے نااہل قرار دیئے جانے کی خوشی میں پاکستا ن تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی کارکنوں نے حب شہر کی اہم شاہراہوں پر گشت کیا اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں اپنی پارٹی کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند کے حق میں نعرے بازی کی ۔پارٹی کے کارکنوں نے حب پریس کلب کے سامنے وزیرا عظم عمران خان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
لورالائی شہر میں تحریک انصاف لورالائی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ریلی کارکنوں کے ڈھول کے تھا پ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھاییا ں تقسیم کی گئی اور عمران کے حق میں شدید نعرے بازے کی گئی اور نواز شریف اور ان کے وزراء کے خلاف نعرے بازی کی گئی لورالائی شہر میں دیگرغیر سیاسی طبقات نے بھی مٹھائیا ں تقسیم کیں۔
کوہلو میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کی خبر آتے ہی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ٹریفک چوک پر ڈھول کی تھاپ پر سینکڑوں کی تعداد میں رقص کیا جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے، کارکنوں نے رو ن لیگ رو اور آئی آئی پی ٹی آئی کے نعرے بھی لگائے۔
چمن میں پاکستان سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ لیکس پر فیصلہ میں وزیر اعظم نوازشریف کی نااہلی کی خوشی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے تاج روڈ پر جلوس شروع ہوکر تحصیل کچہری کے سامنے ایک مجمع میں تبدیل ہوگئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کے کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر کارکنوں نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور ڈھول پر پشتون روایتی اتنڑ بھی کیا ۔
وزیر اعظم کی نا اہلی پر بلوچستان بھر میں تحریک انصاف کا جشن، مٹھایا ں تقسیم
وقتِ اشاعت : July 29 – 2017