|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاستدانوں کے بنک اکاؤنٹ اپنے کسانوں منشیوں گھریلو ملازمین کے نام ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریڑی جنرل جہانگیر ترین کے باورچی اور مالی کے بنک اکاؤنٹ میں سات سات کروڑ روپے ہونے کی وضانت سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کرنے پر بلوچستان کے سیاستدانوں کو پریشانی کھانے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریڑی جنرل جہانگیر ترین اور پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف چلنے والے کیس میں باورچی اور مالی کے بنک اکاؤنٹ میں سات سات کروڑ روپے ہونے کی وضانت سپریم کورٹ کی جانب سے طلب کرنے پر بلوچستان کے سیاستدانوں کو پریشانی کھانا شروع کردی ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان کے سیاست دانوں نے الیکشن کمیشن میں جو اثاثہ جات ظاہر کیئے ہیں ان کی نسبت میں ان کے ٹھاٹ باٹ کہیں زیادہ ہیں مزید بتایاکہ اکثر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدانوں کے خفیہ بنک اکاؤنٹ اور اثاثہ جات گاڑیاں ان کے گھریلو ملازمین منشیوں کے نام ہیں پانا ما لیکس کے فیصلے کے بعد ایسے سیاستدانوں میں پریشانی پیدا ہو گئی ہے کہیں آئین کی آرٹیکل 62اور 63کے تحت کوئی شہری عدالت میں ان کے خلاف درخواست نہ لگا دے ۔