کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب ملک داخلی اور خارجی بحرانوں سے دوچار ہے پاکستان مسلم لیگ اور ان کے سربراہ نواز شریف نے ملک اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے پر تحفظات کے باوجود تسلیم کرکے ملک کو مزید بحرانوں سے دوچار ہ ہونے سے بچالیا ہے ۔
پشتونخوامیپ اتحادی پارٹی کی حیثیت سے مسلم لیگ اور اس کے سربراہ نواز شریف کے اس اقدام پر انہیں داد وتحسین پیش کرتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر چہ ملک کی تاریخ آمریت اور جمہوریت کے کشمکش سے مرتب ہے آج ایک مرتبہ پھر ملک میں بحرانی کیفیت ہے ملک کو اس سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ ماضی کی طرح ملک کے تمام سیاسی جمہوری قوتوں کا فریضہ ہے کہ وہ ملک کو شفاف جمہوریہ بنانا ، اس میں بسنے والے عوام اوراقوام کی ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ قرار دینا ہوگا ۔
پشتون ، بلوچ ، سندھی ، سرائیکی اور پنجابی کے تاریخی وطنوں میں پائی جانیوالے نعمتوں پر وہاں کے عوام اور ان کے بچوں کا حق پہلا اور مقدم ہوگا اور اس کی مکمل آئینی ضمانت ہوگی ، عوام کے ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ ملک کی داخلہ اور خارجہ پالیسی مرتب کرنے کیلئے بااختیار ہوگی ۔
ملک کر ہر ادارہ بشمول افواج پاکستان اپنے آئینی وقانونی حدود میں کام کرنے کیلئے بااختیار ہوگی ، کسی بھی ادارے کو آئینی وقانونی حدود پار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی،
ملکی سیاست میں افواج پاکستان یا کسی بھی ادارے کو عوام کی رائے متاثر کرنے یا اس میں مداخلت کرنے کی سختی سے ممانعت ہوگی۔
مرکزی سیکرٹریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قوموں کی برابری اور ان کے قومی زبانوں کو تعلیم ، تجارت کا ذریعہ بنانے اور ان کے قومی وسائل پر حق اختیار دینا ہوگا۔
پشتونخواملی عوامی پارٹی کا شروع دن سے مطالبہ رہا ہے کہ ملک کی بقاء سالمیت اور ترقی کا صرف ایک ہی راستہ ہے کہ یہاں کہ عوام اور اقوام کی ووٹوں سے منتخب پارلیمنٹ کی حکمرانی ہوگی۔