|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2017

مستونگ : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ دہشت گردی پھیلانے والے اور ہم پر حملے کرنے والے عالمی استعماری طاغوتی قوتوں کی پروردہ ہے۔

جے یو آئی کا جرم یہ ہے کہ ہم سرزمین خداداد پر کسی کی خدائی تسلیم نہیں کرتے اور صرف خداکی زمین پر خدا کا نظام قائم کر ناچاہتے ہیں اور تسلیم کرتے ہیں قوم پرستی کی نام پر لڑاؤ حکومت کرو، عصبیت لسانیت ،نفرت کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے دفن ہو چکاہے ۔

کئی دہائیوں سے قوم پرستی کے نام پر پشتو کیلئے دفن ہو چکاہے کئی دہائیوں سے قوم پرستی کے نام پر پشتو بلوچ کے نام سے ووٹ لیکر اسمبلیوں میں اتحادی بن کر عوام کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بے وقوف بنائے جارہے ہیں ،مگر جمعیت علماء اسلام نے صوبے میں لسانیت تعصب اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کر کے ہمیشہ امن بھائی چارے اخوت کا پیغام عام کر دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پارٹی سے مستعفی ہونے والے ڈسٹرکٹ کونسل مستونگ کے ممبر خادم مستونگ حاجی میرانور شاہوانی ، عبدالمالک رند اور پی پی پی کے مستعفی جنرل سیکرٹری منظور احمد قلندرانی اور دیگر ہزاروں رہنماؤں کی شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ سے جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانافیض محمد ، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈووکیٹ ،مفتی عبدالستار ، حاجی میر محمد انور شاہوانی، سردار نور احمد بنگلزئی ، سردار اسد خان شاہوانی، مولانا کمال الدین ، مولانا عبداللہ جتک، مولانا انوار الدین ، صوبائی سالار کمال الدین ،حافظ محمد ابراہیم لہڑی اقلیتی رہنماء ناصر مسیح ، حافظ خلیل احمد سارنگزئی ، میر اسحاق ذاکر شاہوانی ،میر نثار سرپرہ ، مولانا الہٰی بخش راشد عزیز مولانا عبدالسلام ، قاری محمد قاسم، حافظ سعید الرحمن، مولوی ذکریا شاہوانی، مولوی محاذ اللہ ، مولوی محمود احمد، محمد اسلم شاہوانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

جلسہ کے دوران سیوکرٹی کا فول پروف انتظامات کئے تھے اور پنڈال میں ہزاروں افراد شامل تھے اور 12مئی کے واقعہ کے بعد مولانا حیدری کا یہ پہلا جلسہ تھا، مقررین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قوم پرستی کے نام پر تعصب ، نفرت کو ہوادیکر نوجوانوں کے جذبات کو ابھار ا جس سے صوبے میں ایک نفرت کی فضاء قائم کر دیئے، مگر جے یو آئی ہمیشہ امن کی پیغام کو ہاتھ سے چھوٹنے نہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 12مئی کے مستونگ کے معصوم شہداء کے خون رنگ لائے گی، شہداء کی خون کی خوشبو سے پورا صوبہ مطہر ہوگیا، جس کی وجہ سے بلوچستان بھر میں لوگ جوق در جوق جمعیت علماء اسلام کے کاررواں میں شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک پاکستان کو ایک اسلامی وفلاحی ریاست بناناچاہتے ہیں، جب اس ملک میں شرعیت کی نفاذ ہوگی تو ان شہداء کے روح کو تسکین ملے گا، انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں مسلم ممالک کی سازش کے تحت حکومتیں ختم کر رہے ہیں۔

جن میں مصر ،لیبیا ، شام ، عراق اور دیگر ممالک شامل ہیں اور دنیاکفر کے سرخیل ہمارے خلاف سازش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل قوم پرست ایک زہریلا نعرہ قوم پرستی بلوچ پشتون کے نام پر لسانیت عصبیت کے نام پر چھوڑ کر عوام میں نفرت کی بنیاد بنا دیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے تمام معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل سے مالا مال کیاہے، مگر ہمارے حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے سونا چاندی ، تانبا پیداکرنے والے معدنی ذخائر سے مالا مال صوبہ ہے مگر آج بھی ہمارے بچے ننگے پاؤں تعلیم وصحت کے شعبے ناگفتہ بہ ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، تیس سال سے صوبے کا وزیراعلیٰ ہمیشہ قوم پرست اور بلوچ رہا ہے۔

اس کے باوجود ہمارے پسماندگی کا خاتمہ کیوں نہیں ہورہاہے، انہوں نے کہا کہ اب عاوم کو قوم پرستی کے نام پر بے وقوف بنانے کا دور گزر چکاہے، نفرتوں کی دیواریں زمین بھوس ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 15اکتوبر کو شہداء مستونگ کی یادیں امن کانفرنس منعقد کیا جائے گا، قبل ازیں سینکڑوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی ایک عظیم ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے دوبارہ جلسہ گاہ پہنچے ۔