|

وقتِ اشاعت :   August 2 – 2017

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد سے تعلق رکھنے والے سات کمانڈروں سمیت ساٹھ میں ہتھیار ڈالنے کے بعد ڈپٹی کمشنر نصیراحمد ناصر کی جانب سے راشن ٹینٹ تقسیم کرنے کی۔

تقریب چھتر کے علاقے میں منعقد ہوئی جس میں کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ ایف سی نصیرآباد کے کرنل محمد اشرف ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی اسسٹنٹ کمشنر چھتر غلام حسین بھنگر ڈی ایچ او ہیلتھ نصیرآباد ڈاکڑ عبدالمنان لاکٹی تحصیلدار بہادر خان کھوسہ کمانڈر عارضی بگٹی کمانڈر چائنیہ بگٹی کمانڈر ضلع بگٹی کمانڈر صوفی مینگل سمیت علاقائی معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں ہتھیار ڈالنے والوں میں راشن ٹینٹ مچھردانیاں اور بچوں کیلئے چیزیں تقسیم کی گئیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن احمد عزیز تارڑ ایف سی نصیرآباد کے کرنل محمد اشرف ڈپٹی کمشنر نصیرآباد نصیراحمد ناصر ایس ایس پی نصیرآباد ظہور بابر آفریدی نے کہاکہ یکم اگست کو سات فراری کمانڈوں کی قیادت میں ساٹھ فراریوں نے ہتھیار ڈال کے قومی دھارے میں شامل ہو نا یوم آزادی کی خوشیوں میں اضافہ کردیا ہے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں آنے والے فراریوں کی حکومت ہر سطح پر مدد کرے گی۔

ان کے بچوں کو تعلیم دینے کیلئے چھتر پل اور میر حسن پل کے قریب ایف سی کی مدد سے دو سکول قائم کیئے گئے جن میں فراریوں کے بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے تاکہ ان کے مستقبل کے معمار پڑھ لکھ کر ملک وقوم کی خدمت کر سکیں کیونکہ اس وقت انڑ نیٹ کی دنیا ہے کسی کو کسی کے بھکاؤئے میں آنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

سبز باغ دکھانے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے انہوں نے کہاکہ ہتھیار ڈال کر پاکستان کے قومی پرچم کے تلے آنے والوں کو گلے سے لگایا جائے گا اور کہاکہ ہتھیار ڈالوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا زرعی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے ٹریکٹر کھاد بیج کے ساتھ ساتھ نقد رقوم بھی دی جائے گی اور بیمار افراد کا مفت علاج کیا جائے گا ۔