کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تحریک انصاف کی سابقہ رہنماء اور رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے حق میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ۔
یہ قرار داد بدھ کو جمعیت علماء اسلام کی خاتون رکن اسمبلی شاہد ہ رؤف کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے ۔
جس کے متن میں کہاگیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ پر لگائے گئے الزامات بابت ارتکاب غیر اخلاقی حرکات سے پاکستان کی خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوگئی ہیں ۔
قرارد اد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نااہل قرار دیا جائے ساتھ ہی پارٹی کی صدارت بھی چھوڑیں عمران خان نے ایک غیر اخلاقی اور غیر اسلامی فعل کیا ہے جس سے خواتین کی عظمت اور وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔
قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے اس فیل پر میڈیا پر آکر قوم سے معافی مانگیں بصورت دیگر انکے خلاف قرار داد کو مشترکہ طورپر منظور کیا جائے ۔