کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ ii کے جج جناب پذیر بلوچ نے کروڑوں روپے گندم خردبرد کے ریفرنسز میں نامزد سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں 11اور 15اگست کو ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر عدالت میں پیش کیاجائے ۔
جمعرات کے روز اسفند یار خان کاکڑ کے خلاف دائر گندم خردبرد ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کو عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا جاسکا جس پر عدالت نے اسفند یار خان کاکڑ کے پروڈکشن وارنٹ جاری کرتے ہوئے اسفندیار خان کاکڑ اور دیگر ملزمان کو اگلی سماعت پر پیش کرنے احکامات صادر کئے ۔
سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ودیگر کے خلاف گندم خردبرد کی ایک اور ریفرنس کی سماعت آج ہوگی ۔
گندم خردبرد کیس اسفند یار کاکڑ کے پروڈکشن وارنٹ جاری

وقتِ اشاعت : August 4 – 2017