|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2017

خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نصیر احمد شاہوانی اور نوید احمد دہوار کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا بی این پی کے ضلعی سیکٹریٹ سے ہوتا ہوا پریس کلب پہنچے ریلی کی قیادت ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم احمد زئی کررہے تھے ۔

ریلی کے شرکا کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن پر پارٹی رہنماؤں کی شہادت واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت اور قاتلوں کی گرفتاری کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکا سے سے بی این پی کے ضلعی صدر آغا سلطان ابراہیم احمد زئی ،وائس چیئرمین حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکریٹری عبدالنبی بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت ہمیں مجبور نہ کرے کہ ہم شدید احتجاج کا راستہ اپنائیں ہمارے پارٹی رہنماؤں کو پے درپے شہید کیا جا رہا ہے ۔

ضلع خضدار میں بھی پارٹی ورکروں پر قاتلانہ حملہ کیا جارہا ہے ہم نے با رہا کہا ہے کہ بی این پی عدم تشدد اور جمہوری ساست کا قائل ہے ہم نے ہر فورم پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی بلارنگ و نسل ہم انسان دوست پارٹی کے کارکن ہیں مگر ہمیں نہیں معلوم بی این پی کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے کہ ہمیں زبردستی دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کی آواز بلند کرنے سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پر بی این پی کے دیگر رہنماؤں میں رئیس غلام مصطفی مینگل حاجی مٹھا خان میراجی مینگل ،شوکت سیا پاد ، غلام نبی لہڑی اور دیگر موجود تھے۔