راولپنڈی: آئیسکو اور واپڈا حکام نے جنرل سیلز ٹیکس ، نیلم جہلم سرچارج ، ٹیلی ویژن فیس ، محصول بجلی ، ٹی آر سرچارج ، اور ایف سی سرچارج سمیت متعدد غیر ضروری اور غیر متعلقہ ٹیکسوں کے بعدسی پیک سکیورٹی ٹیکس کے نام سے نیا ٹیکس بجلی بلوں میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیاجس کے بعد صارفین کو بجلی کی اصل قیمت سے دوگنا تک ٹیکسوں کی مد میں ادا کرنے پڑیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پنجاب کا ہر شہری استعمال شدہ بجلی کی قیمت کے علاوہ ہر ماہ 1500سے2ہزار روپے اضافی رقم بجلی کے بل کی مد میں حکومت کو ادا کرتا ہے جس میں استعمال شدہ یونٹس کے علاوہ ہر بل پر 17فی صد جنرل سیلز ٹیکس 44.20روپے نیلم جہلم سرچارج ، ٹیلی ویژن فیس کی مد میں 35روپے ، محصول بجلی 73.59روپے ، ٹی آر سرچارج ، اور ایف سی سرچارج کے نام پر وہ نامعلوم ٹیکس بھی شامل ہیں جس کے متعلق عام شہری کو کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ فردر ٹیکس کے نام پر صارفین پر ایسا اضافی بوجھ ڈالا جاتا ہے جس سے آئیسکو کے ملازمین بھی ناواقف ہیں بھی شامل کیا جاتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بجلی کے آئندہ بلوں میں سی پیک سکیورٹی کی مد میں ایک اور اضافے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے1988میں بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں سلیب ریٹس ختم کر کے بجلی کے 1یونٹ کی کی قیمت 5.79تھی جس کے تحت بل مناسب آتے تھے بعد ازاں بلوں کے فارمولے میں ترمیم کے بعد پہلے 100یونٹس کی قیمت 5.79روپے کے بعد اگلے100یونٹوں پرقیمت تبدیل کرکے پہلے یونٹ سے 8.11روپے لاگو کر دی گئی اسی طرح 201یونٹ سے بجلی کی قیمت13.20روپے کر دی گئی جو پہلے یونٹ سے لاگو ہوتی ہے جبکہ 301یونٹ سے یہ قیمت بڑھا کر 17.65کر دی ۔
جو نئے فارمولے کے تحت پہلے یونٹ سے لاگو ہونے سے بجلی کے بلوں میں ہوش ربااضافہ ہو جاتا ہے جبکہ سلیب ریٹس کے مطابق بجلی کے بلوں میں صرف شدہ تمام یونٹوں کی قیمت یکساں ہی رہتی ہے جس سے ایک عام آدمی پر بوجھ کم پڑتا ہے یاد رہے کہ پنجاب کے عوام پہلے ہی بجلی کے بلوں میں شامل بیشتر اقسام کے ٹیکسوں کی مد میں ڈیڑھ سے2ہزار روپے ماہانہ اضافی بل ادا کررہے ہیں جبکہ بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باجود راولپنڈی میں صارفین کے ماہ جولائی کے بلوں میں 180اضافی یونٹ اضافی شامل کئے گئے ۔
شہریوں نے آئیسکو حکام سے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس ختم کر کے سلیب ریٹ بحال کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے راولپنڈی کے عوام نے وفاقی حکومت اور آئیسکو حکام سے بلوں سے اضافی ٹیکس ختم کرکے سلیب ریٹس بحال کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے بجلی کے بلوں میں مسلسل اضافے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
سی پیک سیکورٹی ٹیکس کے نا م سے نیا ٹیکس بجلی بلوں میں شامل کر نے کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : August 7 – 2017