|

وقتِ اشاعت :   August 10 – 2017

گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گوادر پورٹ کی فعال ہونے کے بعد گوادر میں بنکوں کی بہار آگئی ہے، بنک آف چائنا کی شاخ گوادر میں عنقریب کھل جائے گی۔ رواں سال کے آخر میں وزیر اعظم پاکستان چین کے وزراء کے ساتھ گوادر میں انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کرینگے،سمنٹ بنک گوادر میں سوشل سیکٹر میں مزید کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 

چھوٹے ملازمین اور کاروباری حضرات کو آسان شرائط پر لون دینگے،گوادر پورٹ اتھارٹی میر دوستین خان جمالدینی نے صدر سمنٹ بنک آف پاکستان ظہیر اسماعیل سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا، ان کا کہناتھا کہ گوادر پورٹ کی آپریشنل ہونے سے گوادر میں بنکوں کی بہار آگئی ہے۔ جس سے مقامی لوگوں کو روزگار میسر آئے گی۔

مقامی بنکوں کے ساتھ ساتھ چند بین الاقوامی بنکوں کی شاخیں بھی گوادر میں کھل رہی ہیں ۔ جن میں عنقریب بنک آف چائنا کی شاخ گوادر میں کھلنے والی ہے ۔ جس کی وجہ سے کاروبار کو مزید تقویت مل جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اتھارٹی نے پانچ بنکوں کو برانچ کھولنے کی اجازت دی ہے اور اسی طرح چائنا اوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے دو بنکوں کو برانچ کھولنے کی اجازت دی ہے۔ 

چیرمین جی پی اے نے مزید کہا کہ آنے والے مہینوں میں گوادر فری زون میں تعمیراتی کام مکمل ہو جائے گی ۔ گوادر فری زون میں تعمیراتی کام کو شروع ہوئے صرف چند مہینے ہوئے ہیں ۔ جو انتہائی تیزی سے جاری ہے۔ 

جہاں چینی پاکستان کے ساتھ ملکر تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دسمبر 2017 کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم پاکستان اور چینی وزراء گوادر آکر گوادر فری زون پر پہلی انٹرنیشنل ایکسپو سینٹر کا افتتاح کرینگے ۔ جس میں ایک سو چینی کمپنیاں حصّہ لیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی میں مقامی لوگوں کو شریک کیا جائے گا۔ جس کے لئے فش پروسیسنگ کمپنی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جبکہ صدر سمنٹ بنک آف پاکستان ظہیر اسماعیل نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال ستمبر میں سمنٹ بنک آف پاکستان اور سندھ بنک کو ضم کیا جا رہا ہے ۔

ضم ہونے کے بعد سمنٹ بنک ملک کی دوسری بڑی بنک بن جائے گی۔ جس کے پورے پاکستان میں پانچ سو برانچیں ہو جائیں گی اور وہ پاکستان کے اس وقت ٹاپ بنکوں کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔

انھوں نے کہا کہ سمنٹ بنک گوادر میں سوشل سیکٹر میں کام کرنے کی مزید دلچسپی لے رہا ہے اور گوادر کے ملازمین و چھوٹے کاروباری حضرات اور ماہیگیروں کو گھر وکاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضہ دے گا ۔ اس دوران بنک کے گروپ ہیڈ کامران اشرف ، گوادر برانچ کے منیجر رفیق صدیق و دیگر موجود تھے۔