|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2017

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم نے کہا ہے کہ پاکستان دشمنوں میں سامنے سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لئے وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں پاکستان کے دشمن جان لیں کہ آپ کی گولیاں اور خود کش ختم ہوجائیں گے مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہونگے۔

یہ بات انہوں نے پیر کو چمن میں جشن آزادی میلہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ آج دشمن کومعلوم ہوا ہو گا کہ کوئٹہ، چمن اور ڈیرہ بگٹی سمیت ہر جگہ جشن منایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن کی خام خیالی ہے کہ دھماکہ کر کے جشن آزادی سبوتار ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمنوں میں سامنے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اس لئے وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں پاکستان کے دشمن جان لیں آپ کی گولیاں اور خودکش ختم ہوجائیں گے مگر ہمارے سینے ختم نہیں ہونگے۔

میجر جنرل ندیم انجم نے کہا کہ بزدل دشمن نے کوئٹہ میں دو دن قبل دھماکہ کرکے ہم کو جشن منانے سے روکنے کی ناکام کوشش کی سکیورٹی خدشات کے باجود بلوچستان اور خاص کر چمن کے عوام نے جشن پاکستان بھرپور طریقے منایا ۔

انہوں نے کہا کہ شہادتیں اور قربانیاں ہمیں پاکستان کا جشن آازدی منانے سے نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے شہید ایس ایس پی ساجد مہمند کو وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان سرحدی کی دفاع کے ساتھ ساتھ تعلم اور دیگر شعبوں میں بھی عوام کی مدد کررہی ہے،آئی جی ایف سی نے آزادی میلہ کے اختتام پر مختلف کیٹگریز میں انعامات تقسیم کئے۔