قلات: مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر نوابزادی میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہیکہ پاکستان کی آزادی کے لیئے ہمارے آباؤ اجداد نے انگریزوں سے لیکر 2013کے الیکشن تک اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کیا ہمیں غدار کہنے والے خود دوسرے ممالک میں اپنے بچوں کو آعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں جبکہ بلوچ نوجوانوں کو ورغلانے کے لیئے بہت کم پیسے استعمال کررہے ہیں ۔
بلوچستان کا وارث چیف آف جھالاوان ہے سکورٹی فورسزز پر پیٹ پیچھے وار کرنے والے جاوید مینگل سامنے آکر لڑیں ہم لڑنے کے لیئے تیار ہیں اگر انڈیا پاکستان پر جارہیت کی تومیری کمان میں جھالاوان کا لشکر سرحد پر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یوم آزادی کی 70 ویں سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکٹر ونگ کمانڈر قلات ایف سی کرنل ایس ایس پی لعل جان بلوچ سمیت دیگر سیاسی و قبائلی رہنماء بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
تقریب سے ڈپٹی کمشنر قلات جلال الدین کاکڑ نے بھی خطاب کیا مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سینیٹر نوابزادی میر نعمت اللہ زہری نے کہا ہیکہ ہمارے آباؤ اجداد نواب خان محمد سے لیکر شہید سکندر شہید مہراللہ شہید زیب تک اپنی جانوں کی قربانی دی اگر یہ غداری ہے توہم بار بار کریں ہمیں غدار کہنے والے اپنے بچوں کو بیرنی ممالک میں آعلیٰ تعلیم دے رہے ہیں جبکہ بلوچ نوجوانوں کو معمولی پیسے دیکر سکورٹی فورسزز پر حملہ کرارہے ہیں۔
جاوید مینگل سکورٹی فورسز پر پیٹ پیچھے وار کرنے کی بجائے سامنے آکر لڑیں ہم تیار ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا وارث چیف آف جھالاوان اور یہاں اسٹیج پر موجود جشن آزادی کی تقریبات میں شریک سردار صاحبان ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم انڈیا کو خبر دار کر نا چاہتے ہیں کہ اگر وہ پاکستان پر جارحیت کرنے کی کوشش کی تومیری کمان میں جھالاوان کا لشکر سرحد پر پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گی اس موقع پر انہوں نے جشن آزادی کی تقریبات میں حصہ لینے والوں کے لیئے تین لاکھ روپے کا علان کیا جبکہ ڈی سی جلال الدین کاکڑ نے لیویز فورس کے رسہ کشی میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کے لیئے پندرہ ہزار روپے کا علان کیا تقریب کے آخر میں نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری نے کرنل ایف سی عمر ڈی سی جلال الدین کاکڑ ایس ایس پی لعل جان بلوچ اور قبائلی و سیاسی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
بلوچستان کا وارث چیف آف جھالاوان ہے، نعمت زہری
وقتِ اشاعت : August 15 – 2017