|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2017

دالبندین : سرحدی شہر تفتان میں تین ہزار زائرین پندرہ دنوں سے پھنس گئے زائرین کا تفتان بازار میں احتجاج گزشتہ روز پاک ایران سر حدی شہر تفتاں مین ایران سے آنے والے زائرین نے تفتان بازار میں شدید احتجاج کیا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا 15دنوں سے ہم پھنس گئے ہمیں فوری طور پر روانہ کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر تفتان ظفر کبدانی کے مطابق تین ہزار کے قریب زائرین تفتان میں موجود ہے سیکیورٹی کلیئر نس ملنے کے بعد ہم زائرین کو روانہ کر دینگے جب تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتا ہے ہم زائرین کو روانہ نہیں کر سکتے ہیں بعدازہ فوری روانگی کی یقین دہانی پر زائرین نے احتجاج ختم کردیا ۔