کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں زائرین کے سکیورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش دوکانوں اور کاروبار کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول اور اس طرح کے اقدامات کو منظم سازش کے ذریعے کوئٹہ اور صوبے کے عوام کے درمیان نفرتیں و تعصبات پھیلانے کے عمل کے مترادف قرار دیتے ہوئے دوسرئے صوبوں کے زائرین کیلئے کوئٹہ اور صوبے کے عوام کو تکلیف میں مبتلا کئے بغیر سفر اور زیارات مقدسہ میں جانے کیلئے پلاننگ کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ زائرین کے سفر و نقل و حرکت کے دوران گھنٹوں سڑکیں بند کرکے راستے میں آنے والے دوکانوں و کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی جاتی ہے اس عمل کے دوران ہنگامی اور ایمبولینس سروس تک متاثر ہو جاتی ہیں جسکی وجہ سے روٹ پر سفر اور کاروبار کرنے والے تمام طبقات برْی طرح مشکلات سے دوچار رہتی ہے۔
اس طرح کے اقدامات صوبے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کے درمیان روائتی و تاریخی روا داری و بھائی چارے کے خلاف ایک سازش ہے بعض قویتں صرف اپنے کاروباری مفادات کے حصول کیلئے زائرین کا استعمال کر رہے ہیں جس کیلئے حکومت اور انتظامیہ کو از خود اقدامات کرنے چاہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ زائرین کی اکثریت کا تعلق پنجاب،سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہیں جنھیں کوئٹہ لا کر انھیں تفتان تک پہنچانے کیلئے بلوچستان کی حکومت اور محکمہ داخلہ نے اضافی ذمہ داری لے رکھی ہیں حالانکہ پارٹی نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے صوبوں کے زائرین کیلئے صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ مبتادل بندوبست کرکے کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کو ایک بڑے عذاب سے نجات دلائے مگر نہ صوبائی حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہیں ،نہ ہی محکمہ داخلہ کوئی مبتادل انتظام کررہی ہیں۔
بیان میں صوبائی حکومت اور محکمہ داخلہ سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ دوسرے صوبوں کے زائرین کیلئے کوئٹہ شہر سے باہر سرکاری طور پر بندوبست کرکے کوئٹہ کے شہریوں اور ہزارہ قوم کو مشکلات سے نکالا جائے۔
دراین اثنا پارٹی بیان مٰں کہا گیا کہ پارٹی کے زیر اہتمام جمعہ 18 اگست کو 3 بجے پارٹی کے ہزارہ ٹاون حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے سلسلے میں ہزارہ ٹاون میں ایک بڑے ضلسہ عام کا انعقاد کیا جائیگا جس سے پارٹی کے چیرمین اور دیگر مرکزی عہدیدار خطاب کریں گے عوام سے جلسے عام میں بھرپور تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔
زائرین کی سیکورٹی کے نام پر سڑکوں کی بندش و کاروبار کو متاثر کرنا قبول نہیں،ایچ ڈی پی
وقتِ اشاعت : August 18 – 2017