کوئٹہ: مسلم لیگ (ن)کے صوبائی صدر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سینیٹر سرداریعقوب خان ناصر کو مسلم لیگ (ن) کا مرکزی قائمقام صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ سینیٹریعقوب خان ناصر مسلم لیگ کے سینئررکن اورتجربہ کار محنتی اورجمہوری سوچ کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں نے جمہوریت کی بحالی میں ہمیشہ بھرپورکرداراداکیاہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قائمقام صدر کامتفقہ انتخاب ثابت کرتاہے کہ مسلم لیگ (ن)صحیح معنوں میں ایک سیاسی اورجمہوری پارٹی ہے اورپارٹی کے اندر بھی جمہوری تقاضوں کو پوراکیاجاتاہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سابق وزیراعظم اورپارٹی کے سابق صدر کونااہل قراردیئے جانے کے باوجودپارٹی کے اندر نا تو کوئی دراڑ پیداہوئی اورنہ ہی قائدین میں کسی قسم کا اختلاف پیداہوابلکہ مسلم لیگ مزید متحد اورمستحکم ہوئی ہے جس سے پارٹی کے خلاف سازشوں کوناکام بنانا ممکن ہوسکاہے۔
انہوں نے کہاکہ محمدنوازشریف نے مسلم لیگ (ن)کوملک کی سب سے بڑی جماعت میں ڈھالا آج مسلم لیگ (ن)ملک کی مقبول ترین جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس یقین کااظہارکیاہے کہ پارٹی کے نومنتخب قائمقام صدر سینیٹریعقوب خان ناصر مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنمامحمدنوازشریف کی پالیسیوں پر عمل پیرارہتے ہوئے جماعت کو مزید مضبوط اورمستحکم بنائیں گے ،وزیراعلیٰ نے اُن کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاہے۔
جمہوریت کی بحالی میں یعقوب ناصر کا اہم کردار رہی ہے ،نواب زہری
وقتِ اشاعت : August 18 – 2017