|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2017

کوئٹہ:  بلوچ لیبریشن آرمی کے کمانڈر عین الدین نے اپنے 22فراری ساتھیوں کے ہمراہ قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

انہوں نے یہ اعلان جمعہ کو ایف سی مدد گار ہیڈ کوارٹر کوئٹہ میں پرامن بلوچستان پروگرام کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا تقریب میں صوبائی وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی سمیت اعلی سول وعسکری حکام بھی موجودتھے ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بی ایل اے کے کمانڈرعین الدین نے اپنے 22ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ہے عین الدین اور اسکے ساتھیوں کا سرینڈر پرامن بلوچستان پروگرام کے سلسلے کی کڑی ہے جسے حکومت بلوچستان نے فراریوں کی واپسی کیلئے تشکیل دیا۔

اس پروگرام کے تحت جنوری 2017ء میں بلخ شیر بادینی سمیت سینکڑوں کی تعدا دمیں فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کااعلان کرچکے ہیں۔