کوہلو: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں محکمہ تعلیم کے نان ٹیچنگ کے خالی آسامیوں میں ڈرامائی ٹیسٹ و انٹرویوز سے امیدواروں میں شدید مایوسی اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
ٹسیٹ میں ٹائم ٹیبل کی کوئی پابندی نہ ہونے کے باعث امیدواروں کو شدید دقت کا سامنا رہا جس کے باعث کئی امیدوار دوگھنٹے تک پیپر حل کرتے رہے اور کئی کو آدھے گھنٹے میں گھر کی راہ لینی پڑی ۔
قربت و یکساں پیپرز اور ٹیسٹ ٹیم کی عدم دلچسپی کے باعث امیدوار ایک دوسرے سے نقل کرتے رہے اور دوسری جانب ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ انتظامیہ نے ٹائیپنگ کے لیے کوئی ٹائم ٹیبل آویزاں نہیں کیا۔
اپنی مرضی سے شروع کیے جانے والے ٹائپنگ ٹیسٹ چند امیدواروں کی مہارت دیکھنے کے بعد ختم کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد امیدوار باخبر نہ ہونے کی وجہ سے ٹائیپنگ ٹیسٹ سے رہ گئے اور کئی ۔
امیدوار دیر تک مایوسی اور بے چینی کے عالم میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے گیٹ کا منہ دیکھتے رہے کہ شاید ٹیسٹ ٹیم وقفے کے بعد واپس آئے مگر ٹیم جان چھوڑا کر چلتا بنا اور دوسری طرف زبانی انٹرویو کے لیے تاحال کوئی ٹائم ٹیبل آویزاں نہیں کی گئی ۔
ہیجس کی وجہ سے دورآفتہ علاقوں سے آئے ہوئے امیدوروں کو پریشانی کا سامنا ہے کوہلو میں خالی آسامیوں کے امیدواروں اور عوامی و سیاسی حلقوں نے ڈائریکٹر ایجوکیشن اور وزیر تعلیم سے مسلئے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔