کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یارمحمد رند نے جسٹس اصف سعید کھوسہ کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرینس کی پرزور مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ریفرینس عدلیہ کے وقار پر حملہ ہے اور یہ نواز شریف اینڈ کمپنی کی امرانہ اور منفی سوچ کی عکاسی کرتا ہے عدلیہ نے نواز شریف جیسے طاقتور کرپٹ حکمران کے خلاف فیصلہ دیے کر نہ صرف عدلیہ بلکہ ملک کے دیگر آئینی اداروں کا وقار بلند کیا بلکہ ایک سنہری تاریخ رقم کی ۔
اس فیصلے سے ملک کے آئینی اداروں پر قوم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اب جبکہ نیب نے اعلی عدلیہ کے فیصلے کے مطابق شریف اینڈ کمپنی کے خلاف کاروائی کا اغاز کر دیا ہے تو انہیں اپنے کالے کرتوتوں کا انجام سامنے نظر ارہا ہے شریف بابا چالیس چوروں کا گروہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی برامدگی اور ممکنہ سزاوں کے خوف سے حواس باختہ ہوگئے ہیں ملک کے آئینی اداروں پر حملہ آور ہونے اور دباو میں لانے کے لیے غیرآئینی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔
تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں محب وطن پاکستانیوں کے تعاون سے نااہل نواز شریف اینڈ کو کی ملک کے آئینی اداروں کے وقار کو مجروح کرنے اور انکو کمزور کرنے کی ہر سازش کا بھر پور مقابلہ کرے گی مودی کے یاروں کو انکے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیگی پاکستانی قوم جاگ چکی ہے انکا شعور بیدار ہے قوم کا بچہ بچہ پاکستان کی ترقی خوشحالی ملک کے ائینی اداروں کے وقار کی سربلندی اور مضبوطی کے لیے نہ صرف متحد ہے بلکہ ملک دشمن عناصر لٹیروں غاصبوں نااہل سیاسی گروہ اور شریف بابا چالیس چوروں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک کےآئینی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔
نوازشریف جیسے سزایافتہ نااہل شخص کی ایما پر آعلی عدلیہ کے باوقار ایماندار جج کے خلاف ریفرینس دے کر اسپیکر قومی اسمبلی اپنے آئینی عہدے کی بے توقیری کے مرتکب ہوئے ہیں انکا یہ اقدام نہ صرف ایک نااہل شخص سے انکی وفاداری بلکہ قومی اسمبلی میں مخصوص ٹولے کے ساتھ جانبداری ثابت کرتا ہے ایسا شخص اسپیکر کے آئینی عہدہ کا اہل نہیں ہوسکتا جو ملک کے آئینی اداروں کے وقار کی سر بلندی اورتحفظ کی بجائے ان میں ٹکراو پیدا کرنے کی کوشش کرے ۔
پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں خصوصا پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ ملکر اپنی آئینی زمہ داریاں پوری کرے اور اسپیکر کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کریں اور پاکستان کے آئینی اداروں خصوصا ازاد عدلیہ کی مضبوطی اور انکے وقار کے تحفظ کے لیے قومی اسمبلی میں متفقہ قرار داد کے ذریعے اسپیکر کے نواز شریف بچاو ریفرینس کو مسترد کریں۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کیخلاف سپیکر قومی اسمبلی کا ریفرنس آمرانہ سوچ ہے، سردار یارمحمدرند
وقتِ اشاعت : August 20 – 2017