کوئٹہ: ایرانی سیکورٹی فورسزکی جانب سے پاکستانی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،ایرانی بارڈر فورس نے پاکستانی حدود کی جانب یکے بعد دیگرے دو مارٹر گولے داغے جو ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی حدود کے دو کلومیٹر اندر گرے۔
ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مارٹر گولے ایف سی 113ونگ کی جوز چیک پوسٹ سے مغرب کی جانب تقریباً پانچ سو میٹر کی دوری پر کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایرانی سرحدی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ بلوچستان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایرانی حکام کو متعلقہ محکمے کے ذریعے احتجاجی مراسلہ بھی بھیجا جائیگا۔
کیچ، ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان سرحدی حدود کیخلاف ورزی
وقتِ اشاعت : August 20 – 2017