قلات: زمیندار کسان اتحاد کے چیئرمین آغا لعل جان احمدزئی نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے غیر قانونی کنکشنز کی آڑ میں گھروں میں داخل ہو کر چادراور چاردیواری کی تقدس کو پامال کیا جارہا ہیں اس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں کیسکوکی جانب سے 2017 میں سات دفعہ بریک ڈاؤن کرکے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
حکومت بلوچستان نے سولر سسٹم کے نام سے جو اسکیم شروع کیا تھا اسے اپنے منطقی انجام کو پہنچائیں تاکہ زمیندار کیسکو کے ظلم و زیادتیوں سے چھٹکارہ حاصل کریں جی ایم کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو شاہی حکم نامہ کے تحت دس ہزار روپے ماہانہ کرنے کو کہا گیا جسے زمیندورں نے مسترد کر دیا ہیں۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز زمیندار کسان اتحاد کے دفتر میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر زمیندار کسان اتحاد کے دیگر عہدیداران ملک محمد یوسف مغل ٹکری عبدالرسول کھیازئی حاجی عبدالوہاب حاجی رحمت اللہ علی محمد نیچاری عبدالحفیظ عمرانی سیف اللہ اور دیگر زمیندار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کیسکو اہلکاروں کی جانب سے لوگوں کے گھروں میں غیر قانونی کنکشنز کی آڑ میں داخل ہونا چادر اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کرنا بلوچ روایات کے خلاف ہیں جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ہم کیسکو حکام کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر اس رویہ کو ترک نہیں کیا گیا تویہ خطرناک شکل اختیار کرسکتی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کیسکونکی جانب سے 2017 میں سات بار بریک ڈاؤن ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز گرنے اور بڑے ٹرانسفارمر کے خراب ہونے کی حیلے بہانوں کی وجہ سے زمینداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا اس ہر زمیندا ر کرڑوں روپے کے مقروض ہوگئے اور حا ل ہی میں جی ایم کیسکو کی جانب سے حکم شاہی کے مطابق زمینداروں کو ہرماہ بجلی کے بلز کی مد میں دس ہزار روپے ادا کرنے کو کہا گیا جسکو زمینداروں نے مسترد کرکے زمینداروں کا ایک اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں زمینداروں نے فیصلہ کیا کہ زمیندار کیسکو کو دس ہزار روپے کسی بھی صورت میں ادا نہیں کرسکتے ۔
بعد ازاں زمینداروں کا ایک میٹنگ کیسکو حکام سے ہونے کے بعد فیصلہ ہوا کہ زمیندار دس ہزار روپے کے بجائے چھ ہزاروپے ماہانہ بل کی صورت میں ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم بلوچستان کے زمینداروں کی جانب سے کیسکو حکام کے اس زمیندار دوستی پر عارضی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں زمیندروں کے استطاعت کے مطابق ان سے ماہا نہ چھ ہزار روپے بل کی صورت میں لینے پر آمادہ ہو گئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری سولر سسٹم کی اسکیم سست روی کاشکار ہے ہم وزیر آعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے اپیل کرتے ہیں وہ سولر سسٹم اسکیم کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے تاکہ زمینداروں کو کیسکو کے ظلم و زیادتیوں اور ٹاورز گرنے کت حیلے بہانوں سے چھٹکارہ ملے۔
کیسکو اہلکار گھروں میں داخل ہو کر چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، آغا لعل جان
وقتِ اشاعت : August 20 – 2017