کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے اتوار کے روز افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ڈاکٹر نصیراحمد اندیشہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے۔
بعدازاں گورنر بلوچستان کی جانب سے مہمانان گرامی کے اعزاز مین ظہرانہ دیا گیا جس میں افغان قونصل جنرل وحیداللہ مومند کے علاوہ صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، عبدالرحیم زیارتوال، سردار مصطفی خان ترین، رکن صوبائی اسمبلی سید لیاقت آغا نے بھی شرکت کی۔ گورنر بلوچستان اور افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ کے درمیان یادگاری شیلڈ وتحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔
گورنر بلوچستان سے افغانستان کے ڈپٹی وزیر خارجہ کی ملاقات
وقتِ اشاعت : August 21 – 2017