سبی: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق رکن قومی اسمبلی میر عبدالرؤف مینگل اور واجہ یعقوب بلوچ نے کہا کہ بلوچستان حکومت دن رات ترقی و خوشحالی اور جمہوریت کے دعوئے کرتے نہیں تھکتی جبکہ سیکرٹریٹ ملازمین جو اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو ان کو گرفتار کرکے بلوچستان کی مختلف جیلوں میں بند کردیا جاتا ہے جو قابل مذمت عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہروقت ملازمین کے حقوق کی بات کی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی ایک تاریخ رہی ہے کہ صوبے میں کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں یا پھر ملازمین ہوں ان تمام کے حقوق کے لیے ان تھک جدوجہد کی ہے اور ہر مشکل وقت میں عوام اور ملازمین کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملازمین اور عوام بلوچستان کا سرمایہ ہیں ان سے ظلم و ناانصافی بی این پی کبھی بھی برداشت نہیں کرئے گی اور ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کے لیے جنگ لڑتی رہے گی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سیکرٹریٹ ملازمین کے تمام جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سیکرٹریٹ ملازمین کے مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کرکے گرفتار ملازمین کو رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی مین بی این پی ملازمین کو تنہاء نہیں چھوڑ سکتی ہے۔
سیکرٹریٹ ملازمین کو حق ماننے پر جیلوں میں بند کیا گیا،رؤف مینگل
وقتِ اشاعت : August 22 – 2017