کوئٹہ: کوئٹہ کی سیشن عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو گاڑی سے کچلنے کے کیس میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کے حوالے سے دائردرخواست مسترد کردی۔
ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت انسداددہشت گردی کے جج کی رخصت پر ہونے کی بناء پر ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راشدمحمود کی عدالت میں ہوئی۔ درخواست میں ایم پی اے کے وکیل کی جانب سے مجید اچکزئی کے خلاف درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعہ 7ATA ختم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔عدالت نے اٹھارہ اگست کو محفوظ کیا گیا ۔
فیصلہ سناتے ہوئے مجید اچکزئی کی درخواست خارج کردی۔ عبدالمجید اچکزئی کو پولیس نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے الزام میں جون میں گرفتار کیا تھا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں قتل ،اقدام قتل سمیت انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ بھی شامل کی گئی تھی۔
مجید اچکزئی کیس دہشت گردی کی دفعات نکالنے کی درخواست مسترد
وقتِ اشاعت : August 23 – 2017