|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2017

کوئٹہ: ڈی آئی جی نصیر آبادکے زیر صدارت اہم اجلاس ،26اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع ہر کی جانے والی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں رینج کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اور ایس پیز نے شرکت کی ۔

تفصیلاتکے مطابق ڈی آئی جی نصیر آباد شرجیل کھرل کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوااجلاس میں ایس ایس پی نصیر آباد ظہور بابر آفری، ایس پی جھل مگسی محمد اقبال، ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی ، ایس پی ہائی وے محمد یوسف بھنگر اے ایس پی اوستہ محمد فہد خان کھوسو نے شرکت کی ۔

اجلاس میں ڈی آئی جی نصیر ٓابادشابادشرجیل کھرل کا کہنا تھا کہ 26اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں شہر کے داخلی اور خارجی رستوں پر سیکورٹی میں اضافہ کرکے سخت چیکنگ کی جا ئے ۔ 

سرکاری عمارتوں اور دیگر اہم مقامات پر بھی اضافی نفری تعینات کی جائیحساس عوامی مقامات پر اسپیشل برانچ کے بم ڈسپوزل ٹیم سے سرچنگ اور سوئپنگ کرائی جائے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے ماضی میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ماہ اگست میں پولیس کو خصوصی طورپر پر نشانہ بنا یا گیا ہے۔

اس بنا پر ضروری ہے کہ ایس پیز تمام ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت کے بارے میں آگاہ کریں اور انھیں ہدایات دیں کہ جہاں عوام کی جان و مال کی حفاظت اہم ہے وہی پر پولیس ملازمین کو اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آئی بی اوکے تحت کاروائی کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں شہری اور دیہی علاقوں میں پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا جائے گا ۔ ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں زائرین اور فارنرز کی سیکورٹی کے لئے کانوائے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقع پیش نہ آ سکے۔