|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2017

گوادر: پڑھے گا بلوچستان تو بڑھے گا بلوچستان،تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ترقی تعلیم ہی میں پنہاں ہے ۔تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ضلع بھر کے 46ہزار بچے اس وقت اسکولز اور مدارس میں زیور تعلیم سے فیضیاب ہورہے ہیں۔

12ہزار بچے تعلیم سے دور ہیں ،جنہیں تعلیم کے دروازے تک پہنچانا ہے ۔ضلع بھر میں داخلہ مہم کے سلسے میں آگاہی مہم چلا رہے ہیں جس میں میگا ایو نٹس واک اور گر ینڈ سمینار بھی منعقد ہو نگے اس میں کو ئی شک نہیں کہ سر کاری وسائل کم اور مسائل زیا دہ ہیں لیکن اس کے با وجود ہم تعلیم کی بہتری کے لےئے کام کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آ فیسر گوادر منیر احمد نو د زہی اور اے ڈی سی گوادر انیس طا رق ضلع بھر میں داخلہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ پر یس کا نفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ ہر بچہ اسکول میں پڑ ھے گا تو بلوچسان بڑ ھے گا ۔

بلوچستان کے نعر ے کے ساتھ ہم ضلع بھر کے اسکول سے با ہر با رہ ہزار بچوں کو اسکولوں میں داخلہ دلانے کے لےئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 1998کی مر دم شماری کے بعد ضلع گوادر کی آبادی 180282ہے جس میں 46ہزار بچے اسکول اور مدارس میں زیور تعلیم سے فیض یاب ہورہے ہیں جبکہ 12ہزار بچے ایسے ہیں جو کہ تاحال اسکول یا تعلیمی اداروں سے دور ہیں ایسے بچوں کو تعلیم کے دروازے تک پہنچنا ہماری مہم کا مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سر کاری اسکول کی نسبت لوگوں اپنے بچوں کو نجی تعلیمی اداروں میں پڑ ھانے میں ترجیح دیتے ہیں وجہ یہ ہے کہ ہما رے وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن اس کے با وجود ہم شہری تعلیمی اداروں کی فعالیت اور اچھے نتائیج دے رہے ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ صو بائی حکومت نے نقل پر مکمل پابند ی عائد کردی ہے نقل طلبہ کی صلا حتیوں کی دیمک کی طر ح چھاٹتی ہے اور یہ ایک نا سور ہے جس سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان نے سر کاری تعلیمی درسگاہوں کی حالت زار بہتر بنانے کے لےئے منصوبہ بندی کی ہے اس کے اچھے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ تعلیم نے غیر حاضر اسا تذہ کے خلاف سخت کا روائی کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے کے بند اسکولوں کو کھولنے کے لےئے کئی اہم فیصلے کےئے ہیں انہوں نے کہا کہ آج کا دور ترقی ،سائنس اور ٹیکنا لوجی کا دور ہے ہمیں ہر صورت میں اپنے بچوں کو پڑھانا ہے تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اس حق سے انہیں محروم نہیں کیا جا سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے لےئے تعلیم کے لےئے بنیادی شر ط ہے اس کی اہمیت مسلمہ ہے والد ین سمیت معاشرے کے ہر فرد کو اپنے پھو ل جیسے بچوں کو تعلیم دلانے کے لےئے اپنا کر دار ادا کر نا چاہےئے انہوں نے کہا کہ تعلیم ہم سب کی ضرورت ہے داخلہ مہم کے سلسلے میں ہم میگا ایونٹس ، واک اور سمینار منعقد کر ینگے تاکہ بچوں کو اسکو لوں میں داخلہ کا مہم کا میابی سے ہمکنار ہو اس موقع پر ڈی ڈی ای او عز یز پشکانی ،ای ڈی او عبدالو ہاب مجید ، ڈی ڈی ای او اورماڑہ علی اکبر بلوچ اور مختلف اسکولوں کے پر نسپل اور ہیڈ ماسٹر صاحبان بھی موجود تھے ۔