کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے وکیل طاہر خٹک کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن کے قیام میں ایف سی نے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ایف سی صوبائی حکومت کے احکامات پر صوبے میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جس پر حکومت اور اہل بلو چستان فرنٹےئر کور بلوچستان کے جوانوں کے مشکو رہیں وکیل طاہر خٹک اپنے ذاتی تجزیے پیش کررہے رہیں ۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں عدالت عدلیہ میں وکیل طاہر خٹک نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ بلوچستان میں ایف سی کی تعیناتی اور کارکردگی موثر نہیں ہے طاہر خٹک بلوچستان کے ایڈیشنل پراسکیوٹر تھے جنکا کنٹریکٹ زائد المیعاد ہوچکا ہے اور انکے بیانات کو انکی ذاتی آراں سے زیادہ کوئی حیثیت حاصل نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی میں حالات انتہائی ناسازگار تھے موجودہ حکومت کی سفارش پرایف سی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے کاوشیں کی اور ان علاقوں تک عوام کو امن پہنچایا جہاں کبھی امن کے دشمنوں کا راج تھا انتہائی فخر سے آج ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بلوچستان میں آج حالات ماضی کی نسبت کہیں بہتر ہیں اور اسکاسہراحکومت کی پالیسیوں ایف سی اور عوام کی قربانیوں کے سر جاتا ہے جو لوگ ایسے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں انہیں بلوچستان میں امن کے قیام کی قربانیاں اور کوششیں نظر نہیں آتی ایسے لوگوں کی رائے بلوچستان کے معاشرے میں اہمیت کے حامل نہیں ۔
بلوچستان میں امن کے قیام میں ایف سی نے جو کردار ادا کیا وہ ناقابل فراموش ہے ،سرفراز بگٹی
وقتِ اشاعت : August 26 – 2017